Episode 17

142 2 1
                                    


"اللہ کرے اس نے چابی ٹھیک بنائی ہو۔۔۔"
حریم الماری کو گھورتی ہوئی بولی۔

حریم چابی کی ہول کے پاس لے کر آئی ہی تھی کہ اس کا فون رنگ کرنے لگا۔
خاموشی میں ارتعاش پیدا ہوا۔
حریم نے بوکھلا کر عجلت میں فون اٹھایا۔

"ہاں اسد کیا ہوا؟"
حریم بےچینی سے بولی۔

"حریم تم کہاں ہو تائی امی تمہیں ڈھونڈ رہی ہیں۔۔۔"
اسد تشویش سے بولا۔
حریم تاسف سے الماری کو دیکھتی دروازے کی جانب بڑھ گئی۔

"میں نے کہاں جانا ہے؟ یہیں پر ہوں آتی ہوں۔۔۔"
حریم دروازہ بند کر کے تیز تیز قدم اٹھانے لگی۔

اسد فون بند کر چکا تھا۔
حریم راہداری سے نکل کر لاؤنج میں آ گئی۔
لاؤنج میں گہما گہمی تھی۔

ملازم یہاں سے وہاں بھاگ رہے تھے۔
مہمان خوش گپیوں میں مصروف تھے۔
سب خوش تھے سواےُ حریم کے۔
وہ نا خوش نہیں تھی لیکن خوشی بھی نہیں تھی۔

"تائی امی آپ نے مجھے بلایا؟"
حریم ان کے پاس آتی ہوئی بولی۔

"ہاں بیٹا تم کہاں تھی؟"
وہ فکرمندی سے گویا ہوئیں۔

"کچھ نہیں بس ماما بابا کو مس کر رہی تھی تو۔۔۔"
حریم بات ادھوری چھوڑ کر انہیں دیکھنے لگی۔

"ہم ہیں نہ پھر کیوں پریشان ہوتی ہو؟ وہ میں نے کہنا تھا تم نہا لوں پھر مہندی لگوا لینا ٹائم کم ہے۔۔۔"
وہ متفکر سی بولیں۔

"جی اچھا۔۔۔"
حریم کہتی ہوئی سیڑھیوں کی جانب آ گئی۔
اب واپس سٹور روم کی سمت جانا ممکن نہیں تھا۔

حریم دونوں ہاتھوں پر مہندی لگاےُ بیٹھی تھی۔
وہ اپنے کمرے میں اکیلی تھی۔
ایک عجیب سا خالی پن اسے محسوس ہو رہا تھا۔

"اسد بہت اچھا ہے پھر کیوں مجھے خوشی نہیں ہو رہی؟"
حریم خود سے سوال کرنے لگی۔

حریم کھڑی ہو کر آئینے کے سامنے اپنا سراپا دیکھنے لگی۔
حریم کی آنکھوں کے سامنے احمد کا چہرہ لہرا گیا۔
حریم نے آنکھیں سختی سے میچ لیں۔

"جان چھوڑ دو میری۔۔۔"
حریم تھکے تھکے انداز میں بولی۔

احمد کا دیا ہوا ٹیڈی وہ پھینک نہیں سکی تھی۔
حریم بیڈ پر آ کر بیٹھ گئی۔

ایمن آئینے کے سامنے کھڑی تھی۔
پیلے اور گلابی رنگ کے لباس میں وہ دلنشیں لگ رہی تھی۔
لمبے بال کھول کر کمر پر گرا رکھے تھے۔
پیشانی پر بندیا لگا رکھی تھی۔

ہلکا سا میک اپ ہی اسے پر کشش بنا رہا تھا۔
لیکن ایمن کے چہرے پر اداسی تھی غم کے ساےُ تھے۔
جسے وہ خود سے زیادہ چاہتی تھی وہ کسی اور کا ہونے جا رہا تھا۔

"کیسا ستم ہے قسمت کا؟"
ایمن آہ بھرتی ہوئی بولی۔

"پا نہیں سکتے اور کھونے کا ظرف نہیں ہے۔۔۔"
ضبط کے باوجود دو موتی لڑھک کر اس کے رخسار پر آ گرے۔

Chegaste ao fim dos capítulos publicados.

⏰ Última atualização: Apr 07, 2019 ⏰

Adiciona esta história à tua Biblioteca para receberes notificações de novos capítulos!

Uljhy Bandhan (Hamna Tanveer)Onde as histórias ganham vida. Descobre agora