سا منے ہی وہ ا پنی شاندار پر سنلٹی لیے گرے پینٹ وائٹ شرٹ اور أ س کے اوپر بلو کوٹ پہنے دائیں ہاتھ میں آئی فون پکڑے با ئیں ہاتھ میں گھڑی پہنے گاڑی کے سامنے کھڑا سب کی نظروں سے بے پرواہ اپنی بہن کا انتظار کر رہا تھا
وہ سب کی نظروں کا مرکز بنا ہوا تھا وہ تھا ہی اتنا پیارا کے جو بھی ایک دفع اسے دیکھتا تو دیکھتا ہی رہ جاتالمبا قد سفید رنگ تیکھے نقوش سحرانگیز آنکھیں اوپر سے اس کی بے پرواہی وہ ایک شاندار شخصیت کا مالک تھا
ایمان ۔۔۔۔جلدی سے ہوش کی دنیا میں واپس آئی اور اس کی طرف چل دی اور جا کے اس کے گلے لگا گئی بھائی آپ آگئے آپ کو پتا ہے میں آپ کو کتنا مس کیا تھا ان دو مہینوں میں
عمر شاہ ۔۔۔ہاں میری گڑیا مجھے پتا ہے اس لئے تو میں سیدھا ایئرپورٹ سے تم سے ملنے آیا ہوں
پھر وہ دونوں گاڑی میں بیٹھ کے گھر کی طرف چل دیے
عمر شاہ دو ماہ بعد گھر واپس آیا تھا وہ امریکہ بزنس کے سلسلے میں گیا ہوا تھا
گاڑی میں بیٹھ کے ایمان کی باتیں شروع ہو گئیں اس نے اسے اپنے پورے دو ماہ کی باتیں بتائیں کہ میں نے دو ماہ میں یہ کیا وہ کیا اور وہ بس خا مو شی سے اس کی با تیں سن رہا تھا ساتھ ساتھ مسکرا رہا تھا
وہ دونو ں جب گھر میں داخل ہوئے تو
عدیل شاہ اور ان کی بیگم گارڈن میں بیٹھ کے چائے پی رہے تھے عدیل شاہ کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے وہ آج آفس نہیں گئے تھے عمر شاہ اور ایمان نے دونوں کو سلام کیا اور عد یل شاہ کی طبیعت پوچھا کہ اب کیسی ہےعدیل شاہ اور سعدیہ بیگم نے ان کی سلام کا جواب دیا
عدیل شاہ بولے ہاں بچوں اب میری طبیعت ٹھیک ہے اور تم سناؤ میٹنگ کیسی رہی پھر امریکا والی ؟؟؟؟؟
جی تایا جان بہت اچھے سے ہو گیا سب پھر وہ لوگ عدیل شاہ اور سعدیہ بیگم سے مل کے اپنے پورشن کی طرف چلے گئے
DU LIEST GERADE
تیر ے پیار میں (مکمل ناول )✅✅
Humorیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ کو پسند آۓ گا یہ کہانی ہے زیان اور ایمان کے پیار کی ❤ رشتو ں میں مان کی 💜 دوستی کی 💛