Episode 14

528 63 116
                                    

نگین بیگم ،عدیل شاہ اور ایمان جب  گھر  واپس آئیں تو نگین بیگم اور عدیل شاہ اپنے پورشن چلے گئے اور ایمان اپنے کمرے میں چلی گئی

ایمان نے کمرے میں آ کر اپنی  وارڈ ڈراپ  سے اپنا ایک سادہ سا سوٹ نکالا اور فریش ہونے چلی گئی فرش ہو کر آ کر ایمان نے  عشاء کی نماز ادا کی پھر وہ بیڈ پے جا کے لیٹ گئی اور اس کی آنکھ لگ گئی اسے ٹائم کا پتا ہی نا چلا اور رات کے  بارہ بج  گئے تھے ایمان  کی جب  آنکھ  کھلی  تو  اس  نے  ٹائم دیکھا  تو  وہ  پریشان  ہو گئی کیوں کہ  ابھی  تک زیان گھر  واپس نہیں آیا تھا  اور  ایسا  پہلے  کبھی  ہوا   بھی نہیں تھا کے زیان اتنی دیر تک آفس میں رہے  ایمان نے سائڈ ٹیبل سے  اپنا فون  اٹھائے  اور  زیان کا  نمبر ملایا تو بیل جا رہی تھی  لیکن  زیان فون نہیں اٹھا رہا تھا ایمان نے پھر تین چار  دفعہ کال کی لیکن پھر بھی کوئی  جواب معصول  نہیں ہوا تھا زیان کے فون نا اٹھنے کی وجہ سے ایمان اور زیادہ پریشان ہو گئی تھی ایمان ایک  گھنٹے تک بار  بار  کال  ملتی رہی  پہلے تو بیل جا رہی تھی لیکن کچھ  دیر  بعد  زیان کا  فون  بند  آ رہا  تھا  ایمان  پریشانی سے پورے کمرے میں یہاں سے وہاں چکر لگا رہی تھی تھوڑی دیر بعد اسے  باہر ہارن کی آواز آئی تو وہ جلدی سے باہر کی طرف چلی گئی

زیان جو گاڑی سے اتر رہا تھا ایمان کو اپنی طرف آتا دیکھ کر حیران ہوا تھا کے یہ ابھی تک سوئی کیوں نہیں ؟؟؟؟؟

ایمان بے ساختہ جا کر زیان کے گلے لگ گئی

پہلے تو زیان کو حیرت ہوئی لیکن پھر زیان نے بھی ایمان کے گرد اپنا حصار باندھ لیا ساتھ ساتھ اس کے سر پر بھی ہاتھ پھر رہا تھا کیا بات ہے ایمان تم کیوں پریشان ہو

زیان کے پوچھنےپر ایمان نے زیان سے الگ ہونے کی
کوشش کی لیکن اب  زیان  کا حصار مضبوط تھا اور وہ اسے چھوڑنے پر بلکل بھی راضی نہیں تھا 

ایمان ۔۔۔۔زیان چھوڑے مجھے پھر بتاتی ہوں میں

نہیں اب تم مجھے ایسے ہی بتاؤ زیان کو  پتا لگ گیا تھا کے ایمان اس کے لیٹ آنے کی وجہ سے پریشان ہو گئی تھی اور یہ سب جان  کر زیان کو ایک الگ ہی خوشی ہو ئی تھی اسے ایمان سے اپنے لیے فکر مند  ہونے کی امید نہیں تھی لیکن پھر بھی وہ  یہ سب دیکھا کر ایمان کے ‏منہ سے سننا چاہتا تھا کے وہ اس کے لیے فکر مند تھی

ایمان ۔۔۔ زیان چھوڑ دے نا کوئی آجاۓ گا

زیان  ۔۔۔  کوئی نہیں آۓ گا اس ٹائم  یہاں  تم  بتاؤ مجھے زیان نے روب جماتے ہوئے کہا

ایمان ۔۔۔وہ آپ آج اتنی لیٹ آۓ ہیں نا اس لیے میں
پریشان ہو گئی تھی

زیان  ۔۔۔  ہاں وہ  میرے  ایک  دوست  کی  امی کی طبیعت  ٹھیک  نہیں  تھی  اس لیے میں  آفس  سے سیدھا ہوسپٹل چلا گیا تھا اس وجہ سے لیٹ ہو گیا

تیر ے  پیار  میں (مکمل ناول  )✅✅Where stories live. Discover now