Episode 5

592 63 137
                                    

سلیم شاہ اور سعدیہ بیگم کے اپنے پورشین میں جانے کے بعد ۔۔۔۔۔۔

عدیل شاہ نگین بیگم اور عمر شاہ ایمان کے کمرے میں آئے

ایمان بیڈ پر لیٹ کے اپنا فون یوز کر رہی تھی

ایمان جلدی سے  سیدھی  ہو  کر  بیٹھ  گئی اور پریشانی سے پوچھا جی امی ابو بھائی سب ٹھیک ہیں نا ۔۔۔۔کیو ں کے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا ہوا کے وہ سب ایک ساتھ اسے کے کمر ے میں آئیں ہو اس لئے وہ پریشانی سے سب کے چہرے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔

نگین بیگم جا کے اس کے پاس بیڈ پےجا کے بیٹھ گئی عدیل شاہ اور عمر شاہ صو فے پے بیٹھ گئیں

نگین بیگم ۔۔۔ایمان بیٹا ہمیں تم سے ایک ضروری بات  کرنی ہیں  ہمیں امید ہے کہ  تم  ہماری بات سمجھو گی

ایمان جی امی بولیں!!!!

عدیل شاہ صوفے سے اٹھ کے ایمان پاس آۓ اور اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا بیٹا ہم نے زیان کے ساتھ تمہارا رشتہ طے کر دیا  ہے ہمیں امید ہے کہ تمہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا

ایمان ۔۔۔ عدیل شاہ کی بات سن کر حیرانی سے ان کے چہرے کی طرف دیکھ رہی تھی اس کی آنکھوں میں مان ٹوٹ جانے کا دکھ تھا پر ابو آپ مجھے سے پوچھے بغیر کیسے یہ سب طے کر سکتے ہیں۔۔۔۔ اور ویسے بھی مجھے ابھی شادی نہیں کرنی

عدیل شاہ ۔۔۔ بیٹا تم ہمیں غلط مت سمجھو یہ سب ہم نے تمہاری خوشی کے لیے کیا ہے اور زیان بہت ہی اچھا بچہ ہے وہ تمہیں بہت خوش رکھے گا

ایمان ۔۔۔ نہیں ابو ایسی بات نہیں ہے مجھے پتا ہے آپ جو بھی کرے گے وہی میرے لیے اچھا ہو گا ۔۔۔ اللّه کے بعد مجھے اگر سب سے زیادہ کسی پے بھر وسا ہے تو وہ آپ ہو پر میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ابھی میں پڑ رہی ہو

نگین بیگم ۔۔۔ بیٹا ابھی بس ہم نکا ح کر رہے ہیں رخصتی تو تمہاری اسٹڈی کمپلیٹ ہونے کے  بعد
ہی ہو گی

نگین  بیگم  کی  بات سن کے وہ کچھ نا بولی تو
انہو ں  نے  عمر  کی  طرف  آس  بری  نظروں سے دیکھا

عمر شاہ نے نگین بیگم اور عدیل شاہ کو کمرے سے باہر جانے کو بولا جو ایمان کی خاموشی کی وجہ سے پریشان ہو رہے تھے کے شاید انہوں نے بھائی کے پیار میں کوئی غلط فیصلہ کر لیا ہے عمر نے آنکھوں ہی آنکھوں میں انہیں دلاسا دیا کے آپ جائیں میں اس سے بات کرتا ہوں وہ سمجھ جائے

عدیل شاہ اور نگین بیگم ایمان کو ایک نظر دیکھ کے کمرے سے چلے گیے تو عمر ایمان کے سامنے جا کے کھڑا ہوا اور بولا گڑیا کیا آپ اپنے بھائی سے بھی ناراض ہو

عمر کی بات سن کے ایمان نے اپنا سر اٹھا کے عمر کی طرف دیکھا اور بولی بھائی مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی کے آپ بھی ایسا کرو گے وہ اپنے امی ابو سے تو نہیں پر عمر شاہ سے ناراض ہو گئی تھی کے اس کا وہ بھائی جو اس سے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی شیئر کرتا ہے اب اتنی بڑی بات ہوگی تھی اور اس کے بھائی نے اس سے پوچھنا بھی گوارا نہ کیااسے سب زیادہ اس بات کا دکھ تھا

تیر ے  پیار  میں (مکمل ناول  )✅✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora