صبح زیان شاہ سلیم شاہ اور سعدیہ بیگم ڈائننگ ٹیبل پر ناشتا کر رہے تھے
سلیم شاہ ناشتا کر کے اپنے کمرے میں چلے گئے
تو سعدیہ بیگم زیان سے بولی بیٹا آفس جاننے سے پہلے ہمارے کمرے میں آنا مجھے اور تمہارے ابو کو تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے
زیان ۔۔۔ ٹھیک ہے امی میں آتا ہو
***************************
زیان شاہ نے جا کے دروازہ نک کیا تو!!!!
سلیم بولے ۔۔۔ ہاں بیٹا آ جاؤ
جب وہ کمرے میں داخل ہوا تو سلیم شاہ صوفے پے جب کہ سعدیہ بیگم بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی
سلیم شاہ نے زیان کو اپنے پاس بیٹھنے کو بولا تو زیان سلیم شاہ کے ساتھ صوفے پر جا کر بیٹھ گیا
سلیم شاہ ۔۔۔۔ بیٹا ہمیں تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے
زیان شاہ ۔۔۔ جی ابو بولے ؟؟؟؟؟
سلیم شاہ ۔۔۔ بیٹا میں اور تمہاری امی چاہتی ہیں کہ اب تمہاری شادی ہو جائے
اس لئے ہم نے تمہارے لئے ایک لڑکی پسند کی ہے اگر تم کسی اور کو پسند کرتے ہوں تو ہمیں بتا دو
زیان شاہ ۔۔۔ ابو ایسی کوئی بات نہیں ہے میں کسی کو پسند نہیں کرتا ۔۔۔۔ اور یہ سچ بھی تھا زیان شاہ کو آج تک ایسی کوئی لڑکی نہیں ملی تھی جس سے وہ شادی کے بارے میں سوچتا
سعدیہ بیگم نے جب زیان کی بات سنی تو جلدی سے اٹھ کے زیان کے پاس آئی اور
اپنے دونو ں ہاتھوں میں اسے کا چہرا لیے کے اس کے ماتھے کو چوما ۔۔۔ مجھے پتا تھا میرا بیٹا میری بات ضرور ماننے گا ۔۔۔ میں آج ہی بھائی صاحب اور نگین سے ایمان کا ہاتھ مانگتی ہوجب زیان نے ایمان کا نام سنا تو جلدی سے بولا امی ایمان ؟؟؟؟
سعدیہ بیگم ۔۔۔ ہاں بیٹا ایمان
زیان ۔۔ پر امی ابھی وہ چھو ٹی ہے اور بہت غیر ذمہ دار بھی ہے
سعدیہ بیگم ۔۔۔ بیٹا ہمارے خاندان میں لڑکیوں کی جلدی ہی شادی کر دی جاتی ہے ۔۔۔اور شادی سے پہلے ہر لڑکی غیر ذمہ دار ہی ہوتی ہے ۔۔۔ شادی کے بعد ٹھیک ہو جاتی ہے ۔۔ ایسے
ہی وہ بھی شادی کے بعد ٹھیک ہو جائے گیزیان شاہ ۔۔۔ پر امی وہ !!!!
سعدیہ بیگم ۔۔۔ زیان اور کچھ نہیں بولنا جاؤ تم اپنے کمرے میں
![](https://img.wattpad.com/cover/230989798-288-k543146.jpg)
YOU ARE READING
تیر ے پیار میں (مکمل ناول )✅✅
Humorیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ کو پسند آۓ گا یہ کہانی ہے زیان اور ایمان کے پیار کی ❤ رشتو ں میں مان کی 💜 دوستی کی 💛