Episode 7

576 64 100
                                    

آج نکاح کو ایک ہفتہ ہو گیا تھا

زیان عمر کے کمر ے میں کل جو یوسف صاحب کے ساتھ ان کی میٹنگ ہونی تھی اس کے سلسلے میں کوئی ضروری بات کرنے آیا تھا

زیان اپنا کام ختم کر کے عمر کے کمرے سے نکل کر اپنے پورشن کی طرف جا رہا تھا ۔۔ کے اسے ایمان کے کمر ے کے سامنے سے گزرتے ہوئے کسی کے رونے کی آواز آئی

عمر کے کمر ے کے ساتھ والا کمرا ایمان کا تھا

زیان رونے کی آواز سن کے پرشان ہو گیا تھا وہ دروازہ کھول کے جب اندر داخل ہوا تو سامنے ایمان ہاتھ میں اپنا فون پکڑے آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پہ ہنسی لئے اپنے بیڈ پر بیٹھ کے مسلسل فون کو دیکھ رہی تھی

زیان کو ایمان اس وقت کوئی پاگل لگ رہی تھی جو ہنس بھی رہی ہے اور ساتھ رو بھی پھر بھی زیان ایمان کے پاس بیڈ پے آ کے بیٹھ گیا اور بولا ایمان کیا ہوا ہے تم رو کیو ں رہی تھی

ایمان زیان کی بات سن کے جلدی سے اس کے گلے لگ گئی

زیان اس کے لیے تیار نہیں ہوتا لیکن یہ سوچ کے اس کے بالوں میں آہستہ آہستہ اپنا ہاتھ چلانا شروع کر دیتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ بہت پریشان ہوں ۔۔۔۔۔ پھر بہت نرمی سے پوچھتا ہے ایمان کیا ہوا بتا تو سہی ؟؟؟؟؟؟ وہ اس کےمسلسل رونے سے پرشان ہو رہا تھا اور اسے سمجھ نہیں آ رہی کے وہ اس وقت
ایمان کو کیسے چپ کروائے

شاہ بھائی ۔۔۔وہ ۔۔۔۔۔وہ ۔۔وہ نا اب رو رو کے اس سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا اس کی آواز بہت باڑی ہو گئی تھی

زیان ۔۔۔ہاں ایمان بولو

ایمان ۔۔۔۔شاہ بھائی ہاشم بچ گیا میں بہت دعا کی تھی کے اسے کچھ نہ ہو

ایمان کے منہ سے کسی لڑکے کا نام سن کے زیان کو غصّہ آ گیا تھا وہ اس کے نکاح میں ہوتے ہوئے کیسے کسی اور کے لیے رو سکتی ہے ۔۔۔۔۔ اس نے ایمان کو اپنے آپ سے الگ کیا ۔۔۔۔۔۔اور غصّے سے پوچھا کے یہ ہاشم کون ہے جس کے تم اتنا رو رہی ہو اور اتنی دعائیں کر رہی ہو

شاہ بھائی ۔۔۔۔وہ نا نازلی کا شو ہر ہے

زیان کو لگا کے شاید اس کی کسی دوست کا شو ہر ہو گا ایمان پھر ویسے ہی زیان کے گلے لگ گئی اور بولی شاہ بھائی نازلی نے آج ہاشم کو بتانا تھا کے وہ بھی اس سے پیار کرتی ہے نازلی نے ہاشم کی دی وائٹ فراک بھی پہن لی تھی لیکن ہاشم کو دو گولیاں لگ گئی تھی مجھے بہت رونا آ رہا تھا پھر میں بہت دعا کی تھی کے ہاشم کو کچھ نا ہو

زیان کو نازلی کے بارے میں سن کے بہت دکھ ہو رہا تھا ۔۔۔۔ ایمان اب تو وہ ٹھیک ہو گیا ہے تو تم چپ کر جاؤ اور تم نے اب بالکل بھی نہیں رونا ہم کل ہی تمہاری دوست کے شو ہر کی عیادت کرنے اس کے گھر جائیں گے

زیان کی بات سن کے ایمان ہوش کی دنیا میں واپس آئیں اور جلدی سے زیان سے الگ ہوئی اس کے دل کی دھڑکن بہت تیز ہورہی تھیں اور شرم سے اس نے اپنا چہرہ نیچے جھکا لیا تھا

تیر ے  پیار  میں (مکمل ناول  )✅✅Where stories live. Discover now