Last Episode (Last Part)

3.4K 228 243
                                    

مناہل کی آنکھ کھلی تو کمرا سورج کی روشنی سے روشن تھا۔ اس نے ٹائم دیکھا ، صبح کے سات بج رہے تھے۔

شایان پیٹ کے بل لیٹا گہری نیند سو رہا تھا پتا نہیں وہ رات میں کس وقت زرتاشہ کے پاس سے آیا تھا۔

مناہل کچھ پل اسے دیکھتی رہی ، نا جانے کیوں شایان کا زرتاشہ کو اہمیت دینا مناہل کو اچھا نہیں لگتا تھا۔

وہ اٹھی ، گلاس وال کے پردے برابر کیے اور فریش ہو کر کمرے سے باہر نکل گئ۔

وہ کچن کی جانب بڑھ رہی تھی جب اسے لاؤنج میں موجود کھڑکی سے زرتاشہ لان میں ٹہلتی نظر آئی۔

مناہل کچن میں جانے کے بجاۓ لان میں زرتاشہ کے پاس پہنچ گئ۔ 

زرتاشہ اسے دیکھ کر مدھم سا مسکرائی۔

"اب آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں؟"

مناہل نے نرم لہجے میں پوچھا۔ اسے زرتاشہ پر ترس بھی بہت آتا تھا۔

"پتا نہیں... مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں یا مجھے کیسا محسوس کرنا چاہیے۔

میں خوش ہوں کہ میں اپنوں کے پاس واپس پہنچ گئ لیکن یہ خوشی نا مکمل ہے۔

تم بہت پیاری ہو اور خان کے ساتھ مزید پیاری لگتی ہو۔"

وہ اداسی سے بولتے ہوۓ آخر میں مسکرا کر بولی۔

زرتاشہ کی آخری بات پر مناہل کے دل کو لگا کھٹکا بھی ختم ہو گیا اور وہ پرسکون ہو گئ تھی۔

لیکن کیوں؟

"زرتاشہ کیا آپ اب بھی ولید سے بلکل ویسی ہی محبت کرتی ہیں؟" 

مناہل کے غیر متوقع سوال پر زرتاشہ حیرت زدہ سی اسے دیکھنے لگی۔

"تت...تم...." اس نے کچھ بولنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

"میں سب جانتی ہوں۔ تجسس میں آپ کی ڈائری پڑھ لی تھی اور ولید میرے کزن ہیں۔"

ولید کا ذکر کرتے مناہل زبردستی مسکرائی اور کرسی پر جا بیٹھی۔

"کیا ولید نے اپنی کزن سے شادی کر لی؟" زرتاشہ نے نم ہوتی آنکھوں سے مدھم سی آواز میں سوال کیا۔

وہ جانتی تھی اس سوال کا جواب ہاں ہی ہو گا لیکن پھر بھی دل کو سمجھانے کے لیے پوچھ لیا۔

"نہیں۔" مناہل کے جواب پر وہ بہت زور سے چونکی۔

"کک... کیوں وہ تو اپنی کزن سے بہت محبت...." 

مناہل نے زرتاشہ کی بات بیچ میں ہی کاٹی۔

"وہ مر گئ تھی۔" خود اذیتی کی انتہا تھی۔

"اوہ... بہت افسوس ہوا۔

ولید کتنا اداس ہوۓ ہوں گے نا۔ کاش میں ولید کا غم بانٹ سکتی۔ اس لڑکی کو ہوا کیا تھا ؟ "

MOHABBAT by Haya Fatima Where stories live. Discover now