Episode : 3

7.9K 206 88
                                    


"مناہل....!"

وہ یونیورسٹی میں بینچ پر بیٹھی پریزینٹشن کی تیاری کررہی تھی جو اس نے کل دینی تھی. اس کے ساتھ بیٹھی اس کی دوست نے اسے آواز دی.

"ہممم..." مناہل نے اس کی طرف دیکھے بغیر جواب دیا.

"مناہل.. ادھر دیکھو..یار بات سنو.!"

"رابیل میں کانوں سے سنتی ہوں آنکھوں سے نہیں! اس لیے جو بھی بولنا ہے جلدی بولو.." وہ جھنجھلائی.

"بہت ہی بدذوق ہوگئ ہو تم. میں تمہیں خان کارپوریشن کا اونر دکھانا چا رہی ہوں. اف یار...کتنا ہینڈسم بندہ ہے. ہائے کتنا پیارا ہے اوپر سے اتنا امیر بھی ہے. مجھے تو اس بندے پر کرش ہوگیا ہے. یار.... ایک بار دیکھو تو سہی میرا نیا کرش.."

اس نے ٹھنڈی آہیں بھرتے مناہل کے کندھے پر ہاتھ مارا.

مناہل نے ہاتھ میں پکڑے نوٹس بینچ پر پٹخے اور اس کی طرف پلٹی.

"رابیل... مجھے جہانگیر بھائی کا نمبر دو!" اس نے دانت پیستے ہوئے کہا.

"تم کیا کرو گی؟" رابیل نے اسکرین سے نظریں ہٹائے بغیر پوچھا.

"ان کو تمہارے نئے کرش کی تصویر بیجھوں گی."

"ہمم... بھیج دین.....اا...اا.." وہ بےدھیانی میں بولتے بولتے رکی اور آنکھیں پھیلا کر مناہل کو دیکھا جس کے لبوں پر استہزایہ مسکراہٹ بکھری تھی اور بائیں ابرو اوپر کو اٹھی تھی.

"کیا....!!! تمہارا دماغ خراب ہے اس کھڑوس انسان نے تو میرا جینا عذاب کردینا ہے." وہ چیخی،

اور اس کی شکل دیکھ کر مناہل کے قہقہے بےاختیار ہوگئے.

"ہاں تم ہنس لو میرے حال پر، اگر تم میری جگہ ہوتی تو تمہیں پتہ چلتا. تمہاری قسمت بہت اچھی ہے مناہل جو تمہیں ولید بھائی جیسا لائف پارٹنر مل رہا ہے اور ایک میں ہوں....!" وہ افسردہ ہوئی مناہل نے اپنی ہنسی روکی اور ہاتھ سے آنکھوں میں جمع نمی صاف کی.

رابیل سے اس کی دوستی یونیورسٹی میں ہی ہوئی تھی. وہ عام سی شکل کی تھی لیکن اس کے رخساروں پر پڑنے والے ڈمپلز اسے خاص بناتے تھے.

رابیل کی منگنی بھی اس کے خالہ زاد جہانگیر بدر سے ہوچکی تھی لیکن اس میں سارا عمل دخل جہانگیر کا ہی تھا.

رابیل اس رشتے پر قطعاً راضی نہیں تھی. لیکن جہانگیر اسے خود سے منسوب کرنے کے لیے مرنے مارنے پر تیار تھا بالآخر رابیل کی امی نے اپنے بھانجے کی محبت میں ہاں کر ہی دی تھی.

وہ رابیل سے ایک سال بڑا تھا لیکن اس کی غصیلے مزاج کی وجہ سے وہ اس سے خائف رہتی تھی.

مناہل کو اس کی اس طرح زبردستی کے رشتے پر دکھ ہوتا تھا لیکن ساتھ ہی اپنی قسمت پر رشک آتا تھا..

"رابیل..! جہانگیر بھائی تم سے محبت کرتے ہیں لیکن ان کے اظہار کا انداز مختلف ہے. وہ تم پر پابندیاں لگاتے ہیں کیونکہ وہ تمہیں بری نظروں اور برے لوگوں سے بچانا چاہتے ہیں.

MOHABBAT by Haya Fatima Where stories live. Discover now