ایک جھلکــ

2.4K 130 16
                                    

کیا ہوا ملیحہ کل کہاں اتنی جلدی میں جارہی تھیں؟ ازلان نے ملیحہ کے یونی داخل ہوتے ہی سؤال کیا..
ہممم وہ کل ڈریس لینے گئی تھی..
اچھا بٹ کافی جلدی میں لگ رہی تھی.. ازلان نے پھر سوال پوچھا..
ہاں وہ ادیبہ ساتھ تھی...ملیحہ کے لہجے میں احترام تھا..
واٹ....
یو مِین وہ تمہاری چھوٹی بہن تھی، ازلان حیران تھا.. مجھے لگا کوئی آنٹی ہونگی..
اف تم پورے پاگل ہو اتنی پرفیکٹ ہے میری گڑیا.. خیر چلو ہم چلیں.. ہمام کی کلاس بعد مجھے نکلنا ہے..........
اوکے.. ازلان اور ملیحہ نکل چکے تھے جب کہ روحان
کی سوچ ادیبہ کے ارد گرد تھی..

کیا سچ میں کوئی لڑکی ایسی ہو سکتی ہے..؟ مجھے اسے دیکھنا ہے،... اس نے دل میں آئے خیال کو جھٹکا اور آگے بڑھ گیا..

..........

دادی آپ نے جو ابھی سورہ پڑھی کون سی سورہ تھی..
سورہ انفطار ٣٠ پارہ.. انھوں نے شفقت بھری مسکراہٹ کے ساتھ کہا..

دادی میں بعد میں آتی ہوں،، ادیبہ نے کہہ کر اپنے کمرے کی جانب قدم بڑھایا..

خوبصورت کمرہ جس پر ہلکے پرپل کلر اور سفید رنگ کا امتزاج تھا.. سادہ مگر انتہائی صاف ستھرا، دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ کمرے والی بہت نفاست پسند ہے..

پردوں کو ایک سائڈ کرنے کے بعد اس نے نیچے نظر کی، کھڑکیوں کے باہر ایک پارک نظر آرہا تھا اس نے کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھا.. اور پھر الماری کے طرف بنے ہوئے کانچ کے شیلف سے قـرآن شـریف اُٹھایا.. اور تیسواں پارہ سورہ انفطار کی ایک آیت جس کے سبب وہ اوپر آئی تھی اس کا ترجمہ تو سمجھ آہی گیا تھا.. مگر جب وہ یہ آیت سنتی اس کی کیفیت الگ ہوجاتی یہ آیت ہی سے تو زندگی بدلی تھی اسکی... وہ قرآن شریف سینے سے لگائے ماضی میں کھو چکی تھی...
_______________________________________

کچھ سال قبل جب وہ گیارہویں میں تھی، تھکی ہاری وہ کالج سے لَوٹی تھی.. یوں تو زیادہ فیشن یا بےحیائی اس میں پہلے بھی نہیں تھی.. مگر پھر بھی وہ کچھ حد تک دنیادار ضرور تھی..

دادی ہائے..یہ مما کہاں چلی گئیں.. کتنی بار کہا ہے کہ مجھے سکوٹی دلا دیں، میں سنبھال کر چلاؤنگی.. یہ ڈرائیور کے ساتھ اچھا خاصہ ٹائم پاس ہوجاتا ہے..پتہ نہیں کیوں میری بات نہی‍ سنتا کوئی، آنکھوں میں غصہ لئیے وہ کہے جارہی تھی..
اس کو سکوٹی چلانے کا بڑا شوق تھا، مگر چھوٹی عمر کے باعث عمار صاحب نہیں دلا رہے تھے،

بیٹا یہ ہائے کیا ہوتا ہے مسلمان آپس میں ملے تو سلام کرنا سب سے اچھا تحفہ ہے اور کیوں ناشکری کرتی ہوں یہ بری بات ہے بیٹا...
افففف ٹھیک ہے دادی اسلام علیکم بٹ مما کہاں ہیں.. وہ ایسی ہی تھی.. کسی بھی بات کو جلد سمجھ جاتی..

      وہ ساتھ والے گھر میں محفلِ ذکر ہے، کوئی عالمہ آئیں ہیں..
میرا جانے کا بڑا دل تھا مگر یہ کمر اجازت نہیں دیتی..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahOnde histórias criam vida. Descubra agora