لمـسِ محبتـ

2.3K 125 23
                                    

اگلی صبح صبیحہ بیگم نے اسے حکم دیا کہ وہ روحان کے ساتھ شاپنگ پر چلی جائے..

روحان نیچے انتظار کررہا ہے.. ادیبہ تو چکرا کے رہ گئی.. ڈر کر روم لاک کرکے بیٹھ گئی.. اور رات جو وہ بات کرنے سے گھبرا رہی تھی اب خود موبائل نکال کر میسیج کیا پلیز آپ چلے جائیے میں نہیں آپاؤنگی.. پلیز امی کو بول دیجئیے..

اور روحان تو خوشی خوشی راضی ہوگیا پہلی بار خود سے میسیج آیا تھا..

اچھا پھر کب چلینگی..
ان شآء ﷲ بعد میں..

حالانکہ میں جانتا ہوں آپ کا بعد کافی دن بعد آنے والا ہے پھر بھی ایم ایگری..

جی شکریہ جـزاك الـلّـه..
آمین
روحان نے صبیحہ بیگم سے کسی کام کا کہا اور نکل گیا.. بار بار میسیج پڑھ کر دل خوش ہورہا تھا..

تبھی راستے میں اسکے کالج فرینڈز ملے جو کے شادی شدہ ہوچکے تھے اور مدرسے پڑھنے کے درمیان ان سے اسکا واسطہ کم ہی ہوتا تھا..

ہائے ڈیوڈ کیسے ہو..

السلام علیکم
وعلیکم السلام اور بھائے کیا حال ہے سنا ہے شادی ہوگئی ہے..
ہمم
کیسی ہے وائف.. یار وائف کو زیادہ سر مت چڑھانا ورنہ حالت خراب ہوجاتی ہے..

میری وائف کے تعلق سے گفتگو کرنا وہ بھی کسی غیر کے سامنے میں پسند نہیں کرتا روحان نے نرمی سے ہی صحیح مگر بہت کچھ وہ اسے باور کرواچکا تھا..

اٹس آل رایٹ.. یہ دیکھ میری وائف سچ یار شروع میں چار دن اچھا لگا اب تو پک گیا ہوں.. اس نے بیزاری سے کہا..

روحان کے سامنے اس نے موبائل کیا جس میں ایک عورت اسکے دوست سے چپکے کھڑی تھی لباس بھی نازیبا تھا..

بےحیاء روحان نے نگاہ جھکا کر سوچا..

واقعی بے حیاء عورت زیادہ دن مرد کے دل پر قابض نہیں ہوسکتی..

اور ادیبہ کو شاید ان جیسوں مردوں کے سبب ہی سب سے نفرت ہوئی ہے جو بیوی کو ہر جگہ ذلیل کرتے ہیں..

خیر یہ بتاؤ طبیعت وغیرہ ٹھیک ہے روحان نے بات کا رخ دوسری جانب کیا اور پھر وہاں سے نکل کر مسجد میں آگیا..

روحان کے ہاسٹل کا دو ماہ رہ گیا تھا وہ جلد از جلد ہاسٹل جانا چاہتا تھا کیونکہ عدیل بھی ہاسٹل پہنچ چکا تھا..

ادیبہ کے لئیے بہت سی شاپنگ کرکے اس نے ادیبہ کے گھر بھیج دی تھی..

ادیبہ نے سارے کپڑوں کو دیکھا کوئی بھی کپڑا خلاف شریعت نہیں تھا اور سارے کپڑے ہائی کوالٹی کے تھے کچھ گاؤن کچھ ٹاپ کچھ ڈریسز مگر سب کی آستین فل تھی اور اس میں ایک بھی چوڑی دار جیسے تنگ چیز نہیں تھی..سب کپڑا دیکھ کر ادیبہ نے اس باکس کو اٹھایا جو اس دن روحان نے اسے تحفہ دیا تھا..

اس باکس میں ایک خوبصورت ڈائری تھی اور ساتھ ہی خوبصورت ڈائمنڈ رنگ تھی..پورے گولڈ پر درمیان میں ایک خوبصورت ڈائمنڈ جگمگا رہا تھا..جسے غور سے دیکھنے پر آر اور اے لکھا نظر آرہا تھا..یقیناً یہ کافی قیمتی تھی..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now