تیری چـاہ میں

1.7K 107 4
                                    

روحان نے سفید اور سنہری ڈائری کو سرسری انداز میں دیکھا،، ڈائری یقیناً خاص دن پر لکھی جاتی تھی،، روزانہ کی باتیں نہیں تھی بس کوئی خاص بات اور جو بات بہت خاص ہوتی وہ عربی میں لکھی گئی تھی..

            ہاتھ پر پٹی بندھی تھی اور چہرا مسکرا رہا تھا مسلسل ڈائری کے باہری حصے کو دیکھنے کے بعد اب وہ اسے کھول رہا تھا خوبصورت اصیل عطر کی خوشبو سے مخملی ڈائری مہک رہی تھی..

اس نے پڑھنا شروع کیا..

الـلّـه کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا..

      ان الکتاب ھو الجلیس الذی لا ینافق ولا یمل ولا یعاتبك اذا جفوتہ و لا یفشی سرّك

   بےشک کتاب وہ اچھی ہمنشین اور ساتھی ہے نہ تمہیں دھوکہ دیتی ہے نہ اکتاہٹ میں ڈالتی ہے اور نہ تمہیں ڈانٹتی ہے جب تم اس سے بدسلوکی کرو اور نہ تمہارے راز کو کھولتی ہے..

ڈائری کے شروع میں یہ عبارت درج تھی..اور بہت دلکش انداز میں اسکا نام لکھا تھا..

ادیبہ فاطمہ رضویہ بنت محمد عمار رضا رضوی..

               الحمدلـلّـه صبح کی ابتداء ﷲ کے نام سے ہوئی نماز پڑھنے کے بعد درود و سلام پڑھی اور آج تو واقعی بہت اچھا لگا کیونکہ صبح میں ہی ملیحہ آپی کا فون آگیا..آج ڈائری لکھنے کی وجہ ایک خوشخبری ہے وہ یہ کہ ہمام مجھے اور تلبیہ کو شعبہ عالمیت میں داخل کروائینگے،، بعونہ تعالیٰ مطلب آج بہت مزا آنے والی ہے کیونکہ میری سب سے بڑی خواہشوں میں سے ایک پوری ہونے والی ہے..

          ویسے تلبیہ ہمام کو بہت پسند کرتی ہیں،، اور مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بھائی بھی تلبیہ کو پسند کرنے لگے ہے..

  مـاشآء الــلّــه

   ______♡♡♡♡♡♡♡♡_________

       افف آج بہت اچھا لگا کتنا پیارا درس دیتی ہیں نازنین آپا.. مدرسہ ہاسٹل سب اچھا ہے میں کسی سے بات نہیں کرپاتی ہوں.. مگر ایک لڑکی عالیہ میری سمجھ سے باہر ہے ہمہ وقت اداس رہتی ہے.. مجھ سے زیادہ غمگین،، ایک دو مرتبہ بات ہوئی ہے ان شـآء الـلّـه اس کا غم جان کر اسے سمجھاؤنگی..

آج تلبیہ کے لئیے میں نے خوبصورت ڈریس تحفے میں لیا ہے..وہ ڈریس کی پک میں نے تلبیہ کے موبائل میں دیکھی تھی،، شاید وہ انکو بہت پسند ہے،، مگر مل نہیں رہا ہوگا مجھے تلبیہ بہت پسند ہے انہوں نے ﷲ تعالیٰ کے کرم سےمجھے توصیف بھائی جیسے خبیث سے بچایا تھا..

اب وقت ہوگیا ہے قصیدہ شریف پڑھنے کا..

نیچے تاریخ لکھی تھی..
________________________

     اگلے صفحے کی عبارت کچھ کچھ مٹی تھی یقیناً لکھتے وقت وہ روتی رہی تھی..

    آج آج بہت عجیب ہوا میں کسی کو نہیں بتا سکتی..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahTahanan ng mga kuwento. Tumuklas ngayon