صـرفـ میـری ہیـں

1.9K 106 11
                                    

ازلان اب اتنا دودھ میں نہیں پیونگی..
     عافی دیکھو ناٹک نہیں کرو.. بس یہ لاسٹ کا ہے تھوڑا..
نہیں میں ہرگز نہیں پیونگی..

اچھا یہ بادام شیک پی لو..

افف.. بس آدھا..
باقی کا آپ..

دروازے پر کھڑے صوفیہ بیگم اور عمار صاحب خوشی سے سرشار ہوگئے..

پی لو بیٹا..
ارے ڈیڈی السلام عليكم
کیسے ہیں آپ.. عافیہ نے ہاتھ سے ازلان کو تھوڑا غیر محسوس طریقے سے ہٹایا.. اور ماں باپ سے ملنے لگی..

ازلان نے موقع دیکھ کر شکایت لگادی..
دیکھئیے.. موم یہ دوا کے جوس بلکہ دودھ پینے میں گھنٹوں لگا دیتی ہے..

اور عافیہ سفید جھوٹ پر کھول کے رہ گئی....

کیوں بیٹا.. کیوں ایسا کرتی ہو ایسی حالت میں خاص خیال رکھنا ہوتا ہے خود کا..

ماں بیٹی کی باتیں ہورہی تھی جس میں زیادہ تر صوفیہ بیگم اسے احتیاط کا بتا رہی تھیں.. اور ازلان اسے دیکھنے میں محو تھا..الگ سا روپ لگ رہا تھا عافیہ کا..

اہہمہم..پیچھے سے طفیل صاحب نے اسے کھانس کر متوجہ کیا..

اور عافیہ شرم سے پانی پانی ہوگئی..اور ازلان کھسیا کر ہنس پڑا..

اور صوفیہ بیگم سے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا..

واقعی لڑکے میں بس دینداری ہو اور عزت کرنے اور کرانے والا ہو.. وہی سب سے اچھا شوہر ثابت ہوتا ہے..طفیل صاحب آج کتنے دنوں بعد کھل کر مسکرائے تھے..

تبھی جا کر کہیں ماں باپ کو کچھ چین پڑتا ہے

کہ جب سسرال سے گھر آ کے بیٹی مسکراتی ہے

چمن میں صبح کا منظر بڑا دلچسپ ہوتا ہے

کلی جب سو کے اٹھتی ہے تو تتلی مسکراتی ہے

_______________________________________

ادیبہ نے ابھی نماز پڑھ کر کتاب پڑھنا شروع کیا تھا.. آج کا دیا ہوا سبق یاد کررہی تھی.. جب دروازے پر دستک ہوئی..

ادیبہ نے سائیڈ سے کشف کو دیکھا اور کچھ پہچان کر جھٹ سے دروازہ کھولا.. سامنے کشف کو دیکھ کر وہ مسکرائی اور تلبیہ نے چائے چھوڑ کر جھٹ ہال میں قدم رکھا اس نے اسے میسیج کیا تھا کہ وہ دوپہر تک آجائیگی..اور کشف سے لپٹ گئی..

شرم ہے محترمہ.. کب سے آنے کا کہا تھا اور ابھی آرہی ہو..

ارے یار کیا بتاؤں.. میرے متوقع شوہر کو میرا فِراق برداشت نہیں..اگلے ہفتے نکاح جبکہ چار ماہ کے بعد سترہ تاریخ کو رخصتی ہے..

کیا...
ہمم یار دیکھو نہ..اور پڑھنے بھی منع کیا ہیں دادی نے..کام کام اونلی کام.. اف

غصہ لگ رہا ہے ایسی بھی کیا جلدی..
 

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now