حَسِیـن لَمحَـاتــ

2.2K 104 9
                                    

روحان کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی آج اسکی پاکیزہ محبت اسے حاصل ہوگئی تھی وہ چاہتا تو ادیبہ کو اٹھا کر لے جاتا یا دھمکا کر مگر اس صورت میں وہ اس نازک پاکیزہ ادیبہ سے محبت نہیں پاتا،، اس نے اس کے لئیے حفظ قرآن کیا تھا.. مگر آگے نیت خدا کے کلام سے محبت تھی.. وہ خود کو بہت ہلکا محسوس کررہا تھا،، ساری خواتین دلہے کو سراہ رہی تھیں اور دلہن کے پردے پر تعریف کررہی تھیں..

روحان نے موقع دیکھ کر روم کا رخ کیا..اور ادیبہ کے والدین سے اجازت لے کر ادیبہ کے روم میں جانا چاہا مگر صبیحہ بیگم نے ہچکچاتے ہوئے منع کردیا..

بیٹا ابھی تو شادی ہوئی ہے بے شک آپ اس سے مل سکتے ہیں مگر وہ یقیناً رو رہی ہوگی آپ پر غصہ نہ ہوجائے..

نہیں بیٹا آپ مل لو عمار صاحب نے اشارہ کیا تو وہ خوشی سے انکے ہاتھ چومنے لگا..پھر اپنی بےقراری کے اظہار پر شرمندہ ہوتا آگے بڑھ گیا..

عمار صاحب مسکرانے لگے..صبیحہ بیگم یہ روحان تو بری طرح فریفتہ نظر آرہے ہیں....

ہاں جی مگر مجھے ڈر لگ رہا ہے ابھی ادیبہ کچھ کہہ نہ دے..
ادیبہ غصہ ہی کہا کرتی ہے جی اور اگر کی بھی تو وہ ہینڈل کر لیگا..

دروازے پر دستک دے کر شریفانہ انداز میں وہ داخل ہوا اور دروازے کو بند کرنا نہیں بھولا تھا..

السلام علیکم و رحمۃ ﷲ و برکاتہ..
اتنا مکمل سلام کرکے اس نے اپنا نمبر بڑھانا چاہا..

ادیبہ اس کو دیکھ کر سمٹ گئی....

آنکھیں سرخ نظر آرہی تھی،، اب تک چہرے کا نقاب ہٹا نہیں تھا..ادیبہ خود ایک نظر نہیں اٹھائی تھی..

و وعلیکم السلام ورحمۃ ﷲ و برکاتہ.. بلکل آہستہ آواز میں اس نے جواب دیا..

آپ؟
جی میں خوش نصیب جسے آپکی رفاقت نصیب ہوئی ہے..اس نے محبت سے یاد کیا ہوا جملہ بولا..

ادیبہ گھبرا گئی تھی..اچانک ہی اسے الجھن ہونے لگی..

آپ آپ جائیے..

ادیبہ جی کیا آپکا چہرہ نہیں دیکھ سکتا ہوں کیا یہ گناہ ہے؟ جبکہ میں آپکا محرم ہوں..

پلیز ادیبہ کا رونا بڑھ چکا تھا روحان قریب آکر بیڈ پر بیٹھ گیا اور اسکا ہاتھ تھام لیا..

اور ادیبہ ڈر کے مارے بےہوش ہوچکی تھی..

افف یار یہ واحد ایسی پیس ہیں..بھلا شوہر کے قریب آنے پر کون بےہوش ہوتا ہے..

روحان نے دیکھا اسے پسینہ آرہا تھا حالانکہ اس بار ممبئی میں کافی ٹھنڈی تھی.. اس نے فوراً اسکا نقاب ہٹایا.. اور چہرے پر نظر پڑتے ہی وہ اس میں کھو گیا.. وہ گوری تھی مگر چہرہ کچھ الگ سا نورانی تھا.. روحان نے اختیار ہوکر اس کا ماتھا چوما..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now