خوشیاں، رحمت

2.2K 124 23
                                    




صبح اٹھ کر  ادیبہ نے دعآء پڑھی،،اسے رات کی بات یاد آئی کہ کس طرح روحان نے اسکا سر اپنے ہاتھ میں رکھا تھا اور رات کا ہر لمحہ اسے یاد آرہا تھا،، اس نے بنا آواز کے کپڑا نکالا، غسل کیا اور نہا کر سامنے لگے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھا جس میں الگ سی کشش نظر آرہی تھی،، شوہر کو خوش کرنے کی، اسے راضی کرنے کی، حقیقتاًزوجین (شوہر اور بیوی) ایک دوسرے کا لباس ہیں،،اسے شرم سے نگاہ اٹھانا مشکل لگ رہا تھا..

تھوڑی دیر میں روحان کی آنکھ کھلی تھی، ادیبہ پر نظر پڑتے ہی گہری مسکراہٹ نے اسکے چہرے کا احاطہ کیا تھا..

اس نے پیچھے سے اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھا اور کہا ادیبہ ایک بات کہو پلیز
کون سی؟ ادیبہ نے نظر نیچے رکھ کر کہا..

ادیبہ میں یہ یقین روزانہ کرونگا.. اور آپ اسکا جواب نَعَم(ہاں) میں دینگی..

ھل انتِ فقط لی؟
(کیا آپ صرف میری ہیں؟)

ادیبہ نے اسکی آنکھوں میں دیکھا جہاں امیدوں کا چَراغ روشن تھا..

اس نے نظر کچھ دیر کے لئیے اٹھائی اور مسکرا کر کہا
نَعَم

ادیبہ باخـدا آپ حسین تحفہ ہیں میرے لئیے..ایک خوبصورت زندگی، سکون کا لمحہ..

اسکی نظروں کی تپش پا کر ادیبہ نے بات بدلی..

جی وہ وہ میں آج ہمام کی طرف جانا چاہ رہی ہوں،،

ادیبہ جانے کی بات مت کریں..

میرا جانا ضروری ہے،، کافی دن ہوگئے اور آج ہمام کے بیٹے کی سالگرہ ہے اسلئیے فاتحہ اور قرآن خوانی و ختم قادریہ کا اہتمام کیا گیا ہے..

ادیبہ آپ میرا درد سمجھ سکتی ہیں،، آپ کے بنا ایک ایک لمحہ مشکل ہے،، ادیبہ میری محبت دوسروں کی طرح ہرگز نہیں ہے..

جی..ٹھیک ہے مگر وہ(ادیبہ نے اسکا خیال کرتے ہوئے دو تین دن رکنے کا ارادہ ترک کیا اور کہا) .. مطلب آپ رات میں آجائیے گا لینے..

اچھا.. ٹھیک ہے میں چھوڑونگا،، آپ تیار ہوجائیے،،

جی ادیبہ نے اپنے ساس سسر سے اجازت لی اور نقاب لگا کر نکل گئی..

دونوں ساتھ میں گھر پہنچے تھے..

روحان نے اسے روم میں آنے کا اشارہ کیا اور بہانے سے روم میں پہنچا..

روحان نے اسکا ہاتھ تھاما ادیبہ پلیز مجھے کبھی مت چھوڑنا اپنے بنا،، ادیبہ پتا ہے،،آئی لو یو،، روحان نے صرف کہا نہیں برجستہ اظہار بھی کیا..

روحان ادیبہ نے جھجھکتے ہوئے اسے دور کیا،،

آپ آپ فکر مت کرئیے..
ان شآء ﷲ آج ہی آپ آجائیے گا..

روحان کو اسے کچھ لمحہ چھوڑنا بھی بھاری لگ رہا تھا..

میں جارہا ہوں،، پپا کا فون آرہا ہے،،
جی

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahDonde viven las historias. Descúbrelo ahora