♥️عادت محبت ♥

2.5K 127 30
                                    

ایک خوبصورت لفافہ جس میں حج کی ٹکٹ تھی اور دوسرا مدرسے کی زمین کا پیپر روحان نے ایک بڑا حصہ خریدا تھا وہاں عالمیت کا مدرسہ کھول کر وہ ادیبہ کے ذمہ کرنا چاہتا تھا..

ادیبہ نے خوشی سے اسکی جانب نظر کی اسکا ہاتھ عقیدت و محبت سے تھاما اور جذب میں کہنے لگی..

آپ واقعی میرے لئیے ایک نعمت ہیں آپ نے مجھے ہر قدم پر حیران کیا..اور خوش کیا.. مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ جیسے لوگ بھی ہوتے ہیں..میں نے آج تک آپکی طرح کسی شوہر کو اپنی بیوی کے لئیے ایسا نہیں پایا..

حقیقیت یہی ہے کہ مجھے یہ فکر تھی کہ میں خدمتِ دین کس طرح کر پاؤنگی.. مگر آپ آپ نے تو میرا حوصلہ بڑھا دیا.. حرمین شریفین جانا میری اوّلین خواہش ہے..آپکا تینوں تحفہ مجھے بہت اچھا لگا اور چوتھا بھی..

روحان حیرت سے اسکی باتیں سن رہا تھا..اس نے سنا تھا لڑکیاں کپڑوں زیوروں سے خوش ہوتی ہیں مگر ادیبہ کو وہ چیزیں خوش کرتی تھی جو دین سے متعلق ہو..

چوتھا کون سا.. ایک حج کی ٹکٹ دوسرا طالب علم کو کھانا کھلانا اور تیسرا مدرسہ.. اور چوتھا کون سا.. روحان نے حیرت سے پوچھا..

چوتھا آپ خود ہیں♡ ادیبہ نے محبت سے اسکا ہاتھ تھام کر کہا..پھر اٹھنے لگی کہ روحان نے اس سے کہا سنیں..

جی..

ابھی چینج مت کریں پلیز..

جی..جیسا آپ کہیے..

ادیبہ آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے..

سارا ہی پسند ہے.. اکثر ہلکے پاکیزہ رنگ، سفید، پیلا، ہلکا بلیو..

روحان دھیرے دھیرے اسے خود سے کلوز کررہا تھا..

اچھا.. یہ تو بہت اچھی بات ہے.. اور کھانے میں کیا پسند ہے..

لَوکی شریف، بہت پسند ہے..اور باقی بھی کھا لیتی ہوں.. جو نعمت میسر آئے..چائے نہیں پی پاتی ہوں..

ماشاء ﷲ..

اچھا آپ بتائیے..

ہمم مجھے بھی یَلّو کلر پسند ہے اور آپکی طرح مجھے بھی سب پسند ہے،،

اور چائے میں بھی نہیں پی پَاتا..(روحان اور چائے نہیں پیتا یہ بات ایک سال سے گھر میں سب کو پتہ چل گئی تھی کہ چائے کا دیوانہ اب چائے چھوڑ چکا تھا)

اچھا آپ چینج کرلیں میں بھی چینج کرلیتا ہوں..روحان نے اپنی شیروانی بدل کر نائٹ ڈریس پہن لیا تھا، ادیبہ نے پِچ کلر کا شلوار قمیض زیب تن کیا تھا..

دونوں نے نماز پڑھی پھر روحان نے اپنا ہاتھ آگے کیا.. اور اسکا سر اپنے بازو پر رکھا..

یہی آج سے آپکی تکیہ ہے..ادیبہ یہ بندہ یہ کندھا بلکہ پورا روحان آپ کا ہے..

ادیبہ نظر نیچے کرکے مسکرا رہی تھی..

ادیبہ..
جی

آپ سونے جارہی ہیں..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahHikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin