آر-کے

1.8K 104 17
                                    

تین منزلہ آگے اور تین پیچھے قریب قریب بنی یہ چاروں عمارتیں ایک دوسرے کو گھیرے ہوئی تھی.. اور درمیان میں خوبصورت گارڈن تھا ہر فلور پر صاف شفاف وضو خانہ اور ایک طرف ڈائیننگ ہال دوسری طرف خوبصورت رضا مسجد تھی..روحان نے مسجد دیکھنے کے بعد جو ہی نگاہ سامنے کی وہ دیکھتا رہ گیا،، سامنے مدینے شریف کی خوبصورت تصویر تھی اور روحان اس حسن پر دل ہی دل ماشاء ﷲ کہے جارہا تھا..

ہاسٹل تو کافی اچھا ہے اور مدرسہ تو بہت خوبصورت ہے

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

ہاسٹل تو کافی اچھا ہے اور مدرسہ تو بہت خوبصورت ہے..روحان نے اردگرد کے خوبصورت گارڈن وضوخانہ رومز اور ہاسٹل کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے روم میٹ عدیل قریشی سے کہا جو کافی سنجیدہ کم گو اور ایک پراسرار شخص لگتا تھا.. وہ پہلی نظر میں ہی روحان کو اچھا لگا تھا..

مدرسہ ٹوٹا ہوا ہو تب بھی خوبصورت ہوتا ہے..

ٹوٹی ہوئی میزیں اور بوسیدہ عمارت
ہم اہلِ مدارس کو یہ سامان بہت ہے

عدیل روانگی میں شعر پڑھ کر پھر خاموش ہوگیا..

شعر تو اچھا ہے بٹ میں سمجھا نہیں.. ایکچوئلی مجھے اردو اتنی خاص نہیں آتی..

سمجھ جائینگے ان شآء ﷲ عدیل کہتا ہوا اسے کینٹین لے گیا..

عدیل یہا‌ لڑکیاں نہیں ہیں نہ؟

بلکل نہیں مخلوط ادارہ یونیورسٹی یا کالجز والوں نے نکالا ہے اسلام میں اس کی گنجائش نہیں...

اچھا..

جی

آپ بننا کیا چاہتے ہیں
حافظ..روحان نے ایک لفظی جواب دیا..

عالم بنتے تو بہت اچھی بات تھی..

کیوں ..؟ روحان کا حیرت سے منھ کھل گیا..جبکہ حافظ کی بہت فضیلت ہے حدیث شریف میں..

جی مگر حافظ قرآن پاک کو یاد کرتا ہے.. عالم اسکی تفسیر پڑھتا ہے اسکے احکام سمجھتا ہے مسائل سیکھتا ہے.. پتہ ہے روحان ایک طالب علم جو مدرسہ پڑھتا ہے اگر اس نے رات میں ایک مسئلہ یاد کرکے یا سمجھ کے سویا تو اسے رات بھر کی عبادت کا ثواب ہے.. کیونکہ یہ طالب علم عالم ہے بنے گا جو قوم کو مسائل بتائے گا.... اور اگر دونوں یعنی عالم حافظ بن جائیں تو بہت زیادہ ثواب ہے..

اچھا..روحان نے. مسکرا کر اسے دیکھا..صاف ستھرا سفید کرتا شلوار اور اس پر گلابی رنگ کا عمامہ بہت خوبصورت لگ رہا تھا.. وہ یقیناً غریب تھا مگر سلیقہ مند اور نفاست پسند تھا اور روحان کو اسکی سادگی اور کم گوئی نے اٹریکٹ کیا تھا.. وہ روحان جسے لوگوں سے بات کرنے کا وقت نہ ہوتا جو کسی کو گھاس نہ ڈالتا.. مگر اس نے خود پہل کرکے عدیل سے دوستی کی تھی..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now