النکاح من السنتی

2.4K 110 10
                                    

عافیہ نے گھسیٹ کر تلبیہ کو گاڑی کے اندر بٹھایا..
دماغ خراب.. ہاتھ تو چھوڑو میرا ابھی میرا ہاتھ پڑے گا تو سدھر جاؤگی..
تلبیہ نے غصے میں کہا...اور میں یہ نقاب تو ہرگز نہیں پہنوگی..
افففف یہ اتنا بڑا ہے اور موٹو مجھے بات کرنے کیوں نہیں دی تم نے ہمام سے.. پہلی بار پہل کررہا تھا وہ..

تلبیہ بولے جارہی تھی اور عافیہ خاموش تھی ورنہ عافیہ کو کوئی موٹی بول دے اور وہ چپ ہوجائے مشکل بات تھی..

اب کیا ہوا منھ پھلا کر اتنی سنجیدگی سے کیوں بیٹھی ہو..
عافیہ ہنوز خاموش تھی..
اوہ ہیلو کیا ہوا.. عافی.. مجھ سے غصہ ہو.. بٹ وائے.. تم بول رہی ہو یا میں گاڑی کی اسپیڈ بڑھاؤ..

اب کے عافیہ نے اس کی طرف رخ کیا.. اسے پتہ تھا گاڑی کی اسپیڈ وہ بہت بڑھا لیتی تھی.. اور ایک بار سائڈ سے گزرتی گاڑی سے اسکی ٹھوکر بھی ہوئی تھی مگر ﷲ تعالیٰ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا..اب عافیہ نے دیکھا کہ تلبیہ بھی کچھ سنجیدہ ہے تو اپنے انداز کے برخلاف اس نے ذرا سمجھانے والے انداز میں کہا..
تلبیہ پتہ ہے میں کیوں خاموش ہوں کیوں کہ تم نے کوئی بات نہیں سمجھی..

کون سی بات تلبیہ نے ڈرائیو کرتے ہوئے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا..
دیکھو تلبیہ.. ہمام بھائی کا مزاج سنجیدہ ہے اور ایسا نہیں کہ وہ کھڑوس ہیں.. بس وہ کسی بھی لڑکی سے فاصلہ بنا کے رکھتے ہیں.. کیوں کہ وہ خود بہنوں والے ہیں..اور بہن بھی اتنی سیدھی تم خود واقف ہو..

تمہیں پتا ہے تلبیہ آج ہمام بھائی نے تمہیں جب تم گر گئی تو کیو‍ں یہ کہا.. کہ ٹھیک تو ہو..
تمہاری جگہ کوئی بےحجاب بےباک لڑکی گرتی تو انہیں پرواہ نہیں ہوتی مگر تمہاری پرواہ انہوں نے اسلئیے کی کیونکہ پردہ کرنے والی لڑکیاں انہیں قابلِ صد احترام لگتی ہیں..
اور دوسری بات تم نے کہا کہ تم. نقاب اتار دوگی تو ٹھیک ہے اب میں آگے تمہارا ساتھ نہیں دے سکتی.. کیونکہ میرا پلان تھا کہ تمہیں باپردہ اور ادیبہ دی کی طرح بنانے کی..
رشتہ لانے کا انتظام میں کردیتی.. ہمام بھائی قطعی ایک باپردہ نیک لڑکی کے لئیے منع نہیں کرتے..

مگر شاید تم انہیں نہیں پا سکتی چھوڑ دو یہ سب حماقت ہے..

تلبیہ جو عافیہ کی بات توجہ سے سن رہی تھی آخری بات پر تحمل سے اس نے آنکھیں بند کی اور کھولی اور کہا..
عافی یو آر رائٹ میں انہیں چھوڑونگی نہیں بلکہ اس فیشن کو چھوڑ دونگی ہر وہ چیز جو ہمام کو ناپسند ہو وہ نہیں کرونگی..
تم نے بہت اچھا سمجھایا واقعی عافی تم میری بہت اچھی دوست ہو لَویو..
عافی نے اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھا اور مسکرا دی اسکی آنکھوں میں کامیابی کی چمک تھی.. اس کا دل دعاگو تھا کہ کاش تلبیہ اور ہمام مل جائے..

_______________________________________

آہ...... وہ خواب دیکھ کر آج پھر ڈری تھی تین سال بعد..
اور اٹھ کر زار وقطار رونے لگی اور سجدے میں سر رکھ کر کچھ دیر لیٹی رہی پھر.. اس نے وضو کیا..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now