سنّت،محبت، حفاظت، عزّت

1.9K 119 20
                                    

فلائیٹ میں بیٹھ کر بھی وہ پریشان سی تھی..تلبیہ ادیبہ ایک طرف جبکہ ہمام دوسری جانب تھا..

اتنی بے چینی تھی وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ کیا کرے.. صرف ایک ہی تو اسکا رشتہ تھا..دانیال صاحب جو اسے اتنا چاہتے تھے.. اس نے ان کے ذریعے ہی رشتہ، محبت، اپناپن، احساس تحفظ جانا تھا..ماں کے لمس سے وہ ناواقف تھی..

تلبیہ یہ لو.. ادیبہ نے ائیرفون دیا..
اور تلبیہ نے ناسمجھی سے اسے دیکھا پھر نقاب کے اندر سے کان میں لگا لیا..

یٰسٓ شریف کی تلاوت سن کر اسے بہت سکون ملا..

جب پریشان ہوجاؤ تو تلاوت قـرآن پاک یا درود پاکـ یا نعتـ پاک سن لیا کرو..

کسی ٹینشن والی بات کو خود پر سوار نہیں کرنے کا..

اتنا کہہ کر ادیبہ کتاب کے مطالعے میں محو ہوگئی تھی.. نہ جانے کتنی کتاب وہ پڑھ چکی تھی.. اس کا ماننا تھا.. مطالعہ سے علم میں برکت ہوتی ہے..

ہمام کے قریب سیٹ پر کوئی ماڈل لڑکی بیٹھی تھی،، اور بار بار ہمام سے گفتگو کرنے کی کوشش میں ہلکان تھی،، تو کبھی مسکرا مسکرا کر دیکھ رہی تھی..

ہمام نے مروتاً کچھ نہیں کہا.. البتہ غصہ تو جی بھر کر آیا تھا،،نیم عریا لباس دیکھ کر ہی اسے غصہ تھا، کجا کہ اسکی باتیں برداشت کرنا..

آپکا نام؟
ہمام رضا..
اوہ سو نائس

ادیبہ سو چکی تھی،، البتہ تلبیہ نے ابھی تلاوت سن کر موبائل بند کیا کہ اسے ہمام کی بیزار سی آواز آئی

یس ممبئی

اس نے دیکھا کہ قریب ہی ایک لڑکی قابلِ اعتراض لباس زیب تن کئیے ہمام سے بات کرنے کی سعی کررہی تھی..

محترمہ کتنے سؤال ہے آپکے پاس..اور ان سے زیادہ کلوز مت ہوئیے..تمام لحاظ اور مروت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس نے اس سے کہا تھا شاید کوئی اور ہوتی تو یوں ہرگز نہیں بولتی کچھ لحاظ کر جاتی.. مگر یہاں تلبیہ صدیقہ تھی..
اس لڑکی نے غصے سے کچھ بڑبڑا کر رخ دوسری جانب کرلیا تھا..

اف پھر میں نے چلاّ دیا،، ہمام بھی سوچتا ہوگا کہ نا جانے کتنی غنڈی ہوں میں..

افف مجھے کیا کچھ بھی سوچے میں نے اچھا کام کیا ہے..

اپنے آپ کو تسلی دیتی وہ بک پڑھنے لگی..

وہ لوگ پہنچ چکے تھے..

ایئرپورٹ پہنچ کر وہ جلدبازی میں جارہی تھی کہ اچانک کسی کی زوردار ٹکر سے سر گھوم گیا..

ذرا دیکھ کر کیوٹ گرل

پاس کھڑے عجیب سے آدمی نے عجیب نگاہ سے دیکھتے کہا..

ایک تو غلطی اسکی،، اور مجھے کیوٹ گرل بولا
اس نے پیچھے دیکھا ہمام سامان لیکر آرہا تھا..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By Sayyidahحيث تعيش القصص. اكتشف الآن