نیـا انـداز

2K 112 59
                                    

بنا گبھراہٹ کے تلبیہ آگے بڑھ چکی تھی،، دروازے کی اوٹ سے مردانہ آواز آ رہی تھی،،

دیکھو ادیبہ مجھ سے شادی کرلو ورنہ میں کیا کرسکتا ہوں یہ پتا
دھاڑ..
تلبیہ کے ایک زور دار کک سے دروازہ کھل گیا تھا،،ادیبہ کے آنسو تیزی سے بہہ رہے تھے،،ارشد کا مرادانہ ہاتھ ادیبہ کی نازک کلائی کو مروڑے ہوئے تھا،،
ادیبہ دی آپ ہمام کو کال کرئیے
اور تم بے شرم بڈھے شرم آتی ہے،، اپنی پچھلی جون میں آکر ایک زوردار لات اسکے پیٹ پر ماری اور چہرے پر ایسا پنچ مارا کے وہ سنبھل نہ سکا اور ونہی گِر گیا،، خون ہونٹ کے کنارے سے بہنے لگے،،
ادیبہ نے کال لگایا مگر خاموش ہوگئی..

ہمام دوڑتا ہوا،، اندر آیا، ادیبہ کا فون پر کچھ نہ کہنا اسے غیر معمولی پن کا احساس دلا گیا تھا، وہ دوڑتا ہوا مےکپ روم میں آیا تھا،،

ادیبہ..
اس نے فوراً اسے گلے لگایا،، اور تلبیہ کو سوالیہ نگاہوں سے دیکھنے لگا..

یہ کوئی کمینہ تھا، اس دن آپ کے گھر پر بھی اپی کے دی کے روم میں آنا چاہ رہا تھا تب شاید آپ نے بھگایا تھا. اب دھوکے سے ادیبہ دی کوبلایا،، اور ادیبہ دی کو دھمکی دے رہا تھا کہ شادی کرلیں..

ہمام نے نظر اسکے ہاتھ کے اشارے کے طرف کی جہاں ارشد درد سے کراہ رہا تھا،، پہلے محبت سے ادیبہ کو خود سے الگ کیا پھر اس کا ہاتھ دیکھا جہاں سوجن چڑھ گئی تھی،، اور انگوٹھی مڑ کر ہاتھ میں گھس گئی تھی..

کتے تجھے تو میں..ہمام مکمل جلال میں آچکا تھا

رکئیے ہمام میں نے کافی زوردار مارا ہے،، اسے ہاسپٹل لے جائیے،،

کیا،، آپ نے مارا ہے،، ہمام کی حیرانی بجا تھی..

جی..

ذہن میں آئے بہت سے سوالات کو فی الوقت نظر انداز کرتا وہ ارشد کی طرف بڑھا اور کافی ضبط کے بعد بھی ایک شدید طمانچہ لگایا اور وہ بےہوش ہوگیا،،غالباً دروازے کا ایک طرف نکلا ہوا لوہا اسے چبھ گیا تھا..

سنئیے..

تلبیہ صدیقی.. تلبیہ نے نام بتانا ضروری سمجھا

جی تلبیہ جی آپ ادیبہ اپی کو لے جائیے،، اور پلیز یہ سب کوئی بھی نہ جاننے پائے..

جی تم بے فکر رہیے..

مطلب آپ بے فکر رہیے..

جی،، ہمام ارشد کو لے کر جا چکا تھا،،اور ادیبہ تلبیہ کے ساتھ ہال میں بیٹھی تھی،، کسی کو بھی خبر نہیں تھی،، کہ کیا ہوگیا تھا..

رخصتی بھی ہوگئی تھی،،ملیحہ بےحد غمگین تھی آنسو بہے جارہے تھے،، جبکہ ادیبہ کو موقع مل گیا تھا رورو کر وہ ہلکان ہوگئی تھی،،

ملیحہ کی رخصتی فی الوقت ایک فلیٹ جو ضامن حسن کی فیملی نے کچھ دنوں کے لئیے لیا تھا ونہی تھی،،اس کے بعد سب ساتھ میں لکھنؤ جاتے،، ونہی ولیمے کا انتظام تھا،،
ہمام ارشد کو ہاسپٹل میں ایڈمیٹ کر آیا تھا،، پہچان کے سبب زیادہ سوالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا، اور اسے ایڈمیٹ کرکے وہ پھر آگیا تھا..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now