سُـکـون

1.8K 108 15
                                    

اف کتنے روپ ہے ہمام کہ وہ سوچتی ہوئی،، کھانا کھانے چلی گئی..

کھانا برائے نام کھا کر اس نے پانی پیا اور پھر سب کے جانے تک وہ ونہی بیٹھی تھی..

ادیبہ آپی پلیز آج رک جائیے..نہ میرے گھر..

مجھے بلکل نہیں جَمے گا سچ میں تلبیہ..

تلبیہ بھی سمجھ سکتی تھی وہ واقعی یہاں کیسے رہ سکتی تھی..اور رات کے وظائف بھی اسے کرنا ہوتا تھا.. وہ سب سوچ کر اس نے مسکرا کر کہا..

خیر آئندہ آپ کو رکنا پڑیگا..
ان شآءﷲ ضرور..
ہمام نے جاتے وقت آنکھ کے اشارے سے نہ جانے اسے کیا سمجھایا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آیا تھا..

اس نے اپنے پپا کو دوائی وغیرہ دی اور پھر روم میں آکر اپنا لباس تبدیل کیا..

پھر نماز پڑھی تھکن کے سبب لیٹنا چاہتی تھی،، مگر ہمام کا دیا ہوا تحفہ دیکھنے کا تجسس بھی تھا..

اس نے باکس کو کھولا جس میں ایک خوبصورت گولڈ لاکٹ اور کوئی کتاب تھی،، ساتھ میں ایک پرچہ تھا جس پر لکھا تھا..

یہ لاکٹ ہمیشہ پہننا مسز ہمام،، اترنا نہیں چاہیے،،،،،،
اس نے پڑھا اور مسکرانے لگی..
سچی یار یقین نہیں ہوتا یہ کبھی اتنا فرینک بات بھی کرسکتا ہے..
مگر ہوسکتا ہے پپا کے کئیے گئے وعدے کے سبب.. اس نے اداسی سے سوچا پھر اسے اپنے گلے میں پہن لیا..

اس نے موبائل اٹھایا اور الام سیٹ کرنے لگی کہ کشف اور عافیہ کو ڈھیروں شکوہ اور ناراضگی کے میسیجیز بھرے تھے..

اس نے دونوں کو ایک ساتھ سب جواب دیا.. اور سونے لیٹ گئی..مگر سوچ اب بھی ہمام کے ارد گرد تھی..کتنا اچھا لگ رہا تھا.. ہمام کا مل جانا اسکا ہوجانا،، ایک پاک بندھن میں بندھنے کی خوشی،، ایک محافظ ملنے کا شکر اور محبوب پانے کا سُرور،، بس ایک ہی شکایت تھی دل میں.. کہی اسے کوئی اور پسند نہ ہو.. نہ جانے کیا کیا سوچتے غم اور خوشی کی کیفیت میں وہ سو گئی تھی..

_______________________________________

چپ رہو بتایا کیوں نہیں.. کہ وہ پسند ہے..ملیحہ کی پر شکوہ آواز فون سے ابھری..
ارے سچ یار اپی پاپا نے پسند کیا اور ادیبہ نے کہا ہوگا انہیں.. بھلا میں کیوں پسند کروں کسی کو..

وہ لاکھ گواہی دیتا مگر ملیحہ مکمل اسکا مذاق بنا رہی تھی..

اور شریف بھائی کو جب خبر ہوئی تو جی بھر کر ناراض ہوئے.. کہ ہمام نے جھوٹ کہا تھا..

ارے یار اپی منھ سے نکل گیا تھا کہ اسکا رشتہ فکس ہے....

یہ بتاؤ بھائی جان ٹھیک ہیں..ہمام نے بات بدلی.. شریف شریف سن کر پریشان جو ہوگیا تھا..

جی الحمدلـلّـه بلکل ٹھیک ٹھاک..
اور پتا ہے ہمام ہم تقریباً آدھا لکھنؤ گھوم چکے ہیں..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWo Geschichten leben. Entdecke jetzt