نمـاز

7.1K 173 16
                                    

     ﷽‬

حی علی الفلاح"

آؤ کامیابی کی طرف
یہ آواز سنتے ہی ادیبہ بیدار ہوئی، اسے 7 سال قبل ہی نماز سے محبت ہوگئی تھی،، حالانکہ پہلے وہ ایسی ہرگز نہیں تھی،،مگر اب اسے سکون نماز میں ہی ملتا تھا..
وضو کرنے کے بعد اس نے جاءنماز بچھایا نماز ادا کی، اور دعآء کے لئیے یاتھ اُٹھایا، دعاء عبادت کا مغز ہے اور جس دعاء کے اول آخر دُرود پڑھا جائے وہ یقیناً شرف قبولیت پاتی ہے، دعآء کے بعد تسبیح پڑھی اور آرام سے بیڈ پر بیٹھ گئی،،

واقعی کتنا سکون ملتا ہے صبح اُٹھ کر، ١٠ بجے سوکر اُٹھنے والو‍ کو اس کا علم ہی نہیں، اس نے سوچا پھر سر جھٹک کر وہ ناشتہ دیکھنے کچن کی جانب چلی گئی، اندر فاطمہ بیگم(دادی) تلاوت کر رہی تھیں، اور صبیحہ بیگم ناشتہ بنا رہی تھیں، ادیبہ آتے ساتھ ہی
*اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ اَلــلّــهِ وَبَـرَڪاتُـهُ پیاری امی جی..
*ُوعَلَيــْڪُم السَــلاَمُ وَرَحْمَـةُ الــــلّــــه  وَبَـرَڪاتُـهُ
میری پیاری بیٹی صبح بخیر،، 💐
لا‎ئیے میں چائے بناتی ہوں آپ باقی سامان لے جائیے..
ہمم ٹھیک ہے بیٹا، مَلیحہ اور ہُمام کو بھی اُٹھا دوں، ورنہ یوں ہی سوئے رہنا ہے دونوں نے،،

جی امی..

اس گھر میں دادی اور انکے بڑے بیٹے عمّار رضا صاحب اور انکی اھلیہ صبیحہ بیگم اور 3 بچےّ رہتے ہیں، ملیحہ، ادیبہ، اور چھوٹا بھائی ہُمام، ملیحہ کا گریجویٹ مکمل ہونے میں 1 سال باقی تھا، اور پچھلے سال خالہ کے بیٹے ضامن حسن سے نکاح ہوچکا تھا، اور اس سال  لڑھائی کے بعد رخصتی تھی، یہ بھی ادیبہ کا کہنا تھا کہ منگنی کی شرعی کوئی حثیت نہی‍ں نکاح ہوجانے پر سنت بھی ادا ہوگی اور پھر ضامن حسن سے بات کرنا گناہ بھی نہیں ہوگا.. وہ دیندار تھی بہت پاکیزہ سارے خاندان میں ایسا خیال کسی کا نہیں تھا..

ادیبہ نے بارہویں کے بعد دینی کتابوں کے مطالعے شروع کئیے اور تفسیر قـرآن شریف پڑھا، اسے اچانک ہی دین سے محبت ہوتی چلی گئی، چھوٹی ہونے کے باوجود سنجیدہ باوقار اور نمازوں کی پابند تھی..

اور ہمام رضا اس سال یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے،،

_______________________________________

امی جی پلیز نہ مجھے وہ ڈریس چاہئے، پتہ ہے اس شاپ پر سب سے اچھا ڈریس وہی لگا، مجھے چاۂیے..

(ملیحہ دوستوں کے ساتھ اپنی بیسٹ فرینڈ کی منگنی میں گئی تھی اور راستے میں شاپ پر لگا ہوا ڈریس اسے بہت پسند آیا تھا مگر رات کا سوچ کر کسی کو پریشان کرنا مناسب نہیں لگا اور اب صبح سے ایک ہی رٹ لگا رکھی تھی..)

ارے اپیّ آپ تو بلکل بچّوں کی طرح ضد کررہی ہیں.. کیا ضرورت ہے بھلا اس بیکار سے ڈریس کو لینے کی،،
اف ہمام تم اپنا یہ تھوبڑا بند ہی رکھا کرو،، کب دیکھا تم نے وہ ڈریس،؟
ارے آپی آپ کی چوائس،، ہم جانتے ہیں
اچھا اور تمم..
ارے ارے بس بیٹا، اور ہمام خاموش رہو، اور بیٹا تمہیں جو ڈریس پسند آیا ہے وہ ادیبہ کے ساتھ شام میں جاکر لے آنا،، صبیحہ بیگم کہہ کر کچن کی جانب چلی گئیں اور ملیحہ ہنستے ہوئے ہُمام کو چڑانے لگی..

اَپی
اسلام علیکم و رحمۃ ﷲ ادیبہ ہال میں داخل ہوئی ہلکے پیلے کاٹن پرینٹڈ رنگ اور ڈوپٹہ سر پر رکھے وہ داخل ہوئی
وعلیکم السلام، دونوں نے جواب دیا،، ہمام کو اپنی ادیبہ اپی سے محبت تھی، کتنی پاکیزہ تھی اور فریش نظر آتی ہمیشہ..

ادیبہ آج تیار رہنا، یو نو ہم آج مارکیٹ چلینگے
اُف اپی پچھلے ہفتے ہی تو آپ نے شاپنگ کی تھی.. اور وہ

ہاں ہاں میری جان پلیز شروع مت ہوجانا،، میں سچ فضول خرچی ہرگز نہیں کرونگی اور سچ وہ ڈریس لینے کے بعد پورا ہفتہ کپڑوں کانام نہیں لونگی،، ملیحہ نے بیچ سی ہی ٹوک دیا

اممم ٹھیک ہے اپیا، جیسا آپ کہے،، ویسے ایک ہفتہ زیادہ نہیں ہوگیا؟
دونوں بات کرتے کرتے ونہی بیٹھ گئے..

_______________________________________

محمّـد روحـان

بقول ماں کہ وہ سلجھا اور محبت سے گندھا بیٹا ہے
بقول ٹیچرز اسطرح بدتمیز آج تک نہیں دیکھا
بقول باپ کے وہ کام چور اور جلدباز ہے
بقول دوستوں کے وہ رونقِ محفل ہے

صوفیہ بیگم اور انکے شوہر طفیل رضا کوﷲ تعالیٰ نے 5 بچوں سے نوازا تھا 3 بیٹیاں  عائشہ، عائزہ اور عائرہ جن کی شادیاں ہوچکی تھیں، اور عافیہ اور بیٹا  محمّد روحـان جو حد سے زیادہ شریر،، دنیادار اور ایک اعتبار سے غنڈا کہنا مناسب ہوگا،، مگر گھر والوں کے سامنے وہ ایک سلجھا نوجوان تھا،، بقول صوفیہ بیگم،، میرا بیٹا ایک فرمانبردار اور سیدھا سلجھا ہوا نوجوان ہے،، مگر کالج یونیورسٹی ہر جگہ اس کا رعب تھا،، خوبصورتی تھی، تو وہ اسکا استعمال بھی جانتا تھا،، صنف نازڪ کی اس کے نزدیک اتنی اہمیت نہیں تھی،، کیونکہ ہر لڑکیوں نے خود اس سے دوستی کی ابتدا کی تھی،، وہ بھی سب کے ساتھ مذاق مستی کرتا اور پڑھائی کے وقت ٹیچرز تک کو پریشان کر دیتا،،

روحان اور ہمام کی دوستی تھی،، اور ملیحہ بھی انکے گروپ کی تھی،، یہ بات بھی ادیبہ کو پسند نہیں تھی کے لڑکوں سے دوستی رکھی جائے کیوں کی اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا،، وہ ایسی ہی تھی باریک باتوں کو سوچتی اور جو پڑھتی اس پر عمل کرتی، صنف قوی،، سے اسے خوف آتا..

_______________________________________
ابے یار قسم سے مِس تسنیم کی تو مزا آگئی کیا شکل ہوگئی تھی،، روحان نے آج مس تسنیم تک کو حیران کر ڈالا تھا، حالانکہ وہ سب سے خطرناک ٹیچر تھیں،،

    ہاں یار بلاوجہ دماغ کی دہی کر رہی تھیں، ایسے کھڑوس انسانوں سے چڑ لگتی ہے،، خود ہی تو کہا تھا کوئی سوال ہے؟
اب میں نے کچھ غلط تو نہی‍ں پوچھا صرف اس ڈریس کی قیمت تو پوچھی تھی؟ 🤣جو سلیم سر نے انھیں دیا تھا

بائے دا وے ہمُام ملیحہ نظر نہیں آرہی؟ یہ ازلان تھا جو ملیحہ اور ہمام کی طرح بلکہ پوری یونی کی طرح روحان کا فین تھا اور اسے اسکے بیسٹ فرینڈ ہونے کا شرف بھی حاصل تھا..

  ہممم آج میری پیاری اَپیّ کے سر درد ہونے کے سبب اپی نہیں آئیں. 
اب کون سی اپی بھائی،، ازلان نے پوچھا
ارے
Dear Azlaan
میری سیکنڈ والی اپی
کیا؟؟؟؟؟؟؟
دوسری اپیّ..
(روحان اور ازلان دونوں چونک گئے تھے کیونکہ آج تک ملیحہ نے بھی کبھی ادیبہ کا ذکر نہیں کیا تھا،، سو چونکنا ضروری تھا..)
ہمممم

To kaisi lgi?
Ghabraiyyr mat short hai to kya hua 😍jaldi dungi In Shaa Allah ﷻ😊ohkkk
Aur kaisi lagi novel zarur bataiye

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahHikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin