Episode: 20 ❤

81 7 0
                                    

یہ کیا کر رہی ہو؟

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.


یہ کیا کر رہی ہو؟

جیا نے کمرے میں داخل ہوتے شانزے کو اپنے ناخنوں کے ساتھ مصروف دیکھتے پوچھا۔

ناخن شارپ کر رہی ہوں۔۔۔

جیا کو دیکھے بغیر اپنے ناخنوں کو سامنے کیے شانزے ایک سٹائل سے ان کو پھونک مارتی بولی تھی۔

اس نے فائل نہیں شارپ بولا تھا۔۔۔ یہ بولتے ہوئے شانزے کا انداز بھی اتنا ہی شارپ۔۔ ضرور کوئی گڑبڑ تھی۔۔۔ جیا کو شانزے کے ارادے کچھ ٹھیک نہیں لگے۔

جانتی ہو جیا لڑکی کو اپنے تحفظ کے لئے اپنے پاس ایک عدد خنجر لازمی رکھنا چاہیے لیکن ایسا ہر وقت تو ممکن نہیں۔۔۔ سوچا جائے تو ہمارے پاس خنجر سے موازنہ کرتی کوئی نوكیلی چیز یہ ناخن ضرور ہیں۔۔۔ ضرورت پڑنے پر یہ خنجر سا کام انجام دے سکتے ہیں کسی حد تک۔

خرچ!!! بلکل ایسے!!!

وہ تھوڑا آگے ہوتی جیا کی گردن سے اپنا ناخن مس کرتی بولی تو جیا کے ہاتھ میں پکڑا ٹرے چھوٹتے چھوٹتے بچا اور اس کے مونہ سے ہلکی سی چیخ نکلی۔۔۔ یہ تو اچھا تھا شانزے نے ابھی اس کی جلد سے ناخن بس مس ہی کیا تھا۔

ہاہاہا!!! ڈونٹ وری یہ تمہارے "دوستی میں غداری" کرنے کے بدلے میں نہیں ہیں۔۔۔

جیا سے وہ دوپٹہ پن اپ کرنے والی بات سے اب تک چڑی ہوئی تھی۔۔۔ ابھی تو اسے یہ نہیں معلوم تھا کے اس کے سامنے کھڑی یہ دوست دوستی میں ایک اور غداری بھی کر چکی ہے وہ تو ادیان کے سامنے اس کے اور اپنے بیچ ظفر سے متعلق ہر راز کو فاش کر بیٹھی ہے۔۔۔

رنگ کیوں اڑ گیا ہے تمہارا۔۔۔ رلیکس لڑکی!

کسی دشمن سے سیفٹی کے لئے ہیں۔۔۔ تم تو پیاری دوست ہو میری۔۔۔ ویسے ایک بات تو بتاؤ! یہ سب کیا ہے۔۔۔؟

تم کیا یہاں!!! یعنی کے! اس روم میں کھانا بناؤ گی اب۔۔۔؟ شانزے نے اس کے ہاتھ میں پکڑے ٹرے میں رکھی کھانا پکانے کے لئے استعمال کردہ تیل، ادرک، لہسن اور پیاز وغیرہ جیسی چیزوں پر نظر دوڑاتے ہوئے سوال کیا۔۔۔ شانزے اپنے بالوں اور ناخن کے حوالے سے ہمیشہ سے بہت سیریس تھی۔۔۔ سمیر کو تو جیا کہہ آئی تھی کے وہ گھریلو آزمودہ ٹوٹکے استعمال کر کے شانزے کے بال بھی اپنے بالوں جیسے لمبے کر دے گی مگر اس وقت شانزے کے بالوں میں آئل لگانے کا کہہ کر اسے شانزے سے مزید پنگا نہیں لینا تھا۔


 "محبت سانس در سانس مجھ میں" از قلم سوزین سائرہ 𝕔𝕠𝕞𝕡𝕝𝕖𝕥𝕖𝕕  Where stories live. Discover now