Episode: 2 ❤

1.5K 59 10
                                    

ہر طرف گہما گہمی کا سماء تھا کیونکہ اس وقت ایک شاندار سی پارٹی اپنے عروج پر تھی۔۔۔ ہر طرف رونق لگی ہوئی تھی جہاں لوگ اپنے اپنے پسندیدہ مشروبات ہاتھ میں لئے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

ہر طرف گہما گہمی کا سماء تھا کیونکہ اس وقت ایک شاندار سی پارٹی اپنے عروج پر تھی۔۔۔ ہر طرف رونق لگی ہوئی تھی جہاں لوگ اپنے اپنے پسندیدہ مشروبات ہاتھ میں لئے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

شانزے کہاں ہے؟ ابھی تک نہیں آئی۔۔۔
لگتا ہے میڈم کا آج بھی کچھ اوٹ پٹانگ کرنے کا ارادہ ہے۔۔۔ شیریں بیگم شانزے کو وہاں موجود نا پا کر اپنی بیٹی ماہم کے قریب ہوتی دھیمے سے بولیں۔۔۔

موم! وہ دیکھیں۔۔۔

She is there!

ماہم نے شانزے کی طرف اشارہ کیا۔۔۔ جہاں وہ سیڑھیوں پر سے دھیمی چال چلتی پیروں تک آتا پرپل رنگ کا fairy frock زیب تن کئے جسے اس نے دونوں طرف سے پکڑ رکھا تھا۔۔۔ silver high heels پہنے, اپنے شولڈر کٹ بالوں کو رولرز کئے جن کی کچھ لٹیں اس کے خوبصورت چہر...

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

ماہم نے شانزے کی طرف اشارہ کیا۔۔۔ جہاں وہ سیڑھیوں پر سے دھیمی چال چلتی پیروں تک آتا پرپل رنگ کا fairy frock زیب تن کئے جسے اس نے دونوں طرف سے پکڑ رکھا تھا۔۔۔ silver high heels پہنے, اپنے شولڈر کٹ بالوں کو رولرز کئے جن کی کچھ لٹیں اس کے خوبصورت چہرے کو چھو رہی تھیں۔۔۔ چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ سجائے وہ آج بلکل ایک شہزادی ہی تو لگ رہی تھی۔۔۔ وہاں سب کی نظریں اس پر اٹھیں تو واپس پلٹنا بھول گئی تھیں۔۔۔ آج لگ ہی نہیں رہا تھا کے یہ ہماری وہی دبنگ سی شانزے ہے۔

ظفر جو کب سے اسے فراک سمبھالے سیڑھیوں سے اترتا دیکھ رہا تھا آگے بڑھا اور اس کے آگے اپنی ہتھیلی پھیلائی لیکن سامنے بھی شانزے تھی جو اسے نظرانداز کرتی آگے بڑھی جس کی نظروں میں صاف وارننگ تھی کے "اپنی حد میں رہو۔۔۔۔"
اور وہ وہیں کھڑا اپنے ہاتھ کو گھورتا رہا پھر ہاتھ کی مٹھی بناتا لب ہی بھینچتا رہ گیا۔

شانزے! آج تو بہت پیاری لگ رہی ہو جان! ایک آنٹی اس کی دل سے تعریف کرتے ہوئے بولیں۔

تھینکس آنٹی! اس کا کریڈٹ آپ موم کو دیں۔۔۔ کیونکہ انہوں نے ہی آج کے لئے میرا یہ ڈریس سلیکٹ کیا ہے۔۔۔ اس نے اپنی موم کو دیکھ کر مسکراتے انہیں بتایا۔

 "محبت سانس در سانس مجھ میں" از قلم سوزین سائرہ 𝕔𝕠𝕞𝕡𝕝𝕖𝕥𝕖𝕕  Where stories live. Discover now