Last episode: 24 ❤

125 8 0
                                    

وہ شانزے کی خوشگوار آواز پر ہوش میں آئی تھی۔۔۔ اس کے بدلے انداز پر جیا کی آنکھوں میں تعجب نے جگہ لی۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

وہ شانزے کی خوشگوار آواز پر ہوش میں آئی تھی۔۔۔ اس کے بدلے انداز پر جیا کی آنکھوں میں تعجب نے جگہ لی۔

حیرت سے کیا دیکھ رہی ہو۔۔۔ دلہن بنی اپنی پیاری سہیلی کو لینے آئی ہوں۔

اس نے شادی کے اس فیصلے کے بعد سے شانزے کو ٹھیک سے دیکھا ہی نہیں تھا۔۔۔ نہ ہی اس کی آواز سنی تھی اور وہ اس کا سبب بھی جانتی تھی۔۔۔ لیکن یوں اچانک شانزے کا مسکراتا چہرہ دیکھ اس کا حیران ہونا تو لازم تھا۔

میں ہمیشہ سے جانتی تھی کے میری بیسٹی جب دلہن بنے گی تو دنیا کی حسین ترین دلہن لگے گی۔۔۔ آج ثابت ہوا کے میں غلط نہیں تھی۔

You are looking the most graceful & prettiest bride sweety

لہنگا صحیح کرنے کے بعد اس کے ماتھے پر سجا ٹیکا درست کرتے شانزے نے اسے پیار سے مسکراتے ہوئے اس کی تعریف میں کہا۔

___________❤❤

ادیان نے ساری حقیقت سے سب کو آگاہ کر دیا تھا۔۔۔ جیا نے کس طرح اپنے دل کی بات اس سے ہی نہیں بلکے سب سے چھپاتے ایک ڈائری میں الفاظوں کی صورت قید کر چھوڑی تھی۔۔۔ آج جیا سے وہی شادی کرے گا۔۔۔ خوشی سے اور اپنی دلی رضامندی کے ساتھ۔۔۔ جو کچھ ہونے جا رہا تھا ادیان کے کہنے پر جیا کو اس سب کی بھنک بھی نہ پڑنے دی گئی تھی۔۔۔ علی نے اپنے قریبی دوست کو کال کر کے پوری بات بتائی تھی۔۔۔ وہ ڈی ایس پی تھا۔۔۔ اس گھٹیا شخص کو اسی وقت پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکے علی کے دوست نے اب اس مجرم بنے دولہے کو کیا سزا دینی ہے کیسے سدھارنا ہے اس کا پورا ذمہ لیتے سب کو اطمینان بھی دلایا تھا۔

ادیان کے جیا سے شادی کرنے کے فیصلے پر وہاں کھڑی اعنہ خوش ہوتی مسکرائی اور پری اس کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانا نہ تھا۔۔۔ وہ کھلکھلا کر ہنسنے لگی جب نیہا نے اپنی اتنی تیز بیٹی کو دیکھا اور اس کے گال پر پیار کیا۔۔۔ وہ کیسے سب سمجھ رہی تھی۔

!اب خوش میری شہزادی!

____________❤❤

اسے لے جا کر ادیان کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔۔۔ وہ گھونگھٹ میں تھی لیکن جانے کیسا انوکھا احساس تھا جو اس کے دل کو چھو کر گزرا تھا۔۔۔ وہ اپنی سانسوں میں گھلتی جانی پہچانی اس دلفریب مہک کو محسوس کرتی اپنی آنکھیں زور سے بند کر گئی۔۔۔ جالی دار دوپٹہ ہونے کے باوجود بھی اس کی ہمت نہ ہوئی تھی اپنے قریب بیٹھے اس شخص کو دیکھنے کی۔۔۔ حالانکہ دل نے محسوس کر لیا تھا کے وہ کون تھا۔۔۔ دل عجیب سی کیفیت سے دوچار ہوا اور وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں جوڑے بیٹھی مسلسل اپنی نظریں جھکائے رہی۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jan 08 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

 "محبت سانس در سانس مجھ میں" از قلم سوزین سائرہ 𝕔𝕠𝕞𝕡𝕝𝕖𝕥𝕖𝕕  Where stories live. Discover now