Episode: 21 ❤

55 7 0
                                    

موم! میں یہ نہیں پہنوں گا بھئی!اور ویسے بھی کونسا آج میرا ولیمہ ہے۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

موم! میں یہ نہیں پہنوں گا بھئی!
اور ویسے بھی کونسا آج میرا ولیمہ ہے۔

ولیمہ تین دن بعد ہونا تھا لیکن آج گھر میں ایک چھوٹی سی گیدھرنگ کا انتظام تھا جہاں گاؤں کے کچھ خاص مہمان آنے والے تھے۔۔۔ سمیر کی چچی اور ماں گاؤں کے لوگوں کی سوچ کے حساب سے سمیر کو سادہ سی شیروانی پہننے کو کہے جا رہی تھی مگر وہ مان ہی نہیں رہا تھا۔۔۔ اسے اپنے گاؤں کے لوگوں کے عجیب و غریب سوالوں سے تو شروع دن سے چڑ تھی۔

دیکھو کتنے پیارے لگ رہے ہو بلکل شہزادے!

ذہرہ بیگم اپنے ہاتھ میں پکڑی شیروانی اس کے اوپر رکھے محبت بھرے لہجے میں بولیں تو پاس کھڑی رقیہ چچی بھی مسکرائیں۔

ان دونوں کی مسکراہٹ دیکھ کر سامنے شیشے میں خود پر نظرین ڈالتے عادت کے مطابق وہ بیزاریت سے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتا رہ گیا۔

اب کیوں دولہا بنوں!!! چچی جان!

اسے خود پر شیروانی دیکھ کر اپنا دولہا بننا یاد آیا تو مزید چڑ سی ہوئی۔۔۔ سارے دولہا بننے کے ارمان تو اس کے وہ نکچڑی لڑکی جیسے اپنی ہائی ہیلس کے نیچے کچل چکی تھی۔

_________

کیا ہے؟ کونسا جوک سن کر آرہی ہو۔۔۔؟

اپنی ہنسی پر قابو نہ پاتے ملازمہ جو جوس کا گلاس رکھے ٹرے کو پکڑے کچن کی طرف جا رہی تھی کے شانزے نے اس کو روکا اور اسے ہنستا دیکھ کر پوچھنے لگی جو ابھی ابھی سمیر کے روم سے سمیر کا بولا

"اب کیوں دولہا بنوں" والا جملہ اور اس پر اس کے اس انداز پر ہنسے جا رہی تھی۔

شانزے کے پوچھنے پر وہ اسے پوری بات بتاتی گئی جسے سن کر شانزے کو بھی بہت ہنسی آئی اور اس نے بھی خوب انجوئے کیا۔۔۔ تبھی اس کے دماغ میں ایک آئڈیہ آیا۔

وہ جو خود اسے صبح صبح ہیوی جوڑا، زیورات پہننے کے ساتھ بات کرنے کے آداب سمجھا رہا تھا خود انہی باتوں پر عمل کرنے سے کیسے جان چھڑا کر بھاگنا چاہتا تھا۔

____________

ایک کام کرو۔۔۔ وہ کام والی کو اپنے پاس بلاتے اس کے کان میں اپنا ترتیب دیا پلان سنانے لگی۔۔۔

نہیں جی!!! دلہن بیبی۔۔۔۔

سمیر بھائی بہت غصہ کرتے ہیں اور مجھے تو ان کے غصے سے بہت ڈر لگتا ہے۔

 "محبت سانس در سانس مجھ میں" از قلم سوزین سائرہ 𝕔𝕠𝕞𝕡𝕝𝕖𝕥𝕖𝕕  Where stories live. Discover now