۔۔۔۔یقین

103 12 7
                                    

۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
ہم نے مانا کے تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تجھ کو خبر ہونے تک

۔۔۔۔۔۔

زندگی بھی کیا چیز ہے انسان کو کہاں سے کہاں لے آتی ہے۔وہ جانتا تھا وہ اس کی ہو کر بھی اسے قبول نہیں کرے گی۔مگر وہ اس کی خاطر ہر آزمائش سے گزرنے کو تیار تھا ۔اسے اللہ پہ یقین تھا ۔۔

وہ اس کے پاس ہوئی تو وہ منا لے گا اسے کسی نہ کسی طرح ۔۔۔
صرف ایک موقع دے دو۔۔۔آخری موقع ۔۔۔منال
میں تمہیں ہمیشہ خوش رکھوں گا۔۔۔

وہ کمرے میں داخل ہوتی یہ لفظ سن کر رک گئی ۔یہ تو اس کا نام تھا ۔وہ کس سے بات کر رہا تھا ؟؟؟
چند لمحے یوں ہی سرک گئے وہ کچھ سوچ کر دروازہ کھول کر اندر آ گئی ۔مگر اندر کا منظر دیکھ کر اسے شدید جھٹکا لگا۔۔۔
کوئی نہیں تھا وہاں ۔۔۔۔
حارب اکیلا تھا ۔تو وہ کس سے بات کر رہا تھا؟؟
خود سے؟؟؟
وہ کچھ سمجھ نہیں پا رہی تھی ۔۔۔
اس کے سامنے بیٹھا شخص حارب ملک تھا وہ یقین نہیں کر پا رہی تھی ۔اس کی یہ حالت؟؟؟

اسے اس طرح دیکھ کر اسے ماضی یاد آ گیا تھا ۔جسے وہ باوجود کوشش کے آج تک نہیں بھول پائی تھی ۔
سوچیں کوسوں دور جا چکی تھیں ۔۔۔۔

♡♡♡♡♡

ارے بیٹا اٹھ بھی جاو۔
منال اٹھو بیٹا آپ کو کالج سے دیر ہو جانی ہے۔
امی پلیز کچھ دیر اور سونے دیں۔ اٹھ جاتی ہوں ۔
ایگزامز سٹارٹ ہونے والے اب تمہارے ٹائم پہ کالج جایا کرو۔دیکھو حارب کو صبح صبح اٹھتا ہے ہر کام وقت پر کرتا ہے۔۔۔ماشااللہ ۔۔۔

چڑ تھی اسے اس حارب نام سے اور اب بھی اس کا موڈ خراب ہو چکا تھا ۔وہ بے دلی سے اٹھی تھی ۔ریڈی ہو کر وہ جا رہی تھی جب ابو نے اسے بلایا تھا ۔۔

منال ناشتہ کر کے جاو۔۔

مگر وہ سن کہاں رہی تھی ان کی بات۔۔اس کے کانوں میں اک ہی آواز گونج رہی تھی ۔

دیکھو حارب کو صبح صبح اٹھتا ہے ہر کام وقت پر کرتا ہے۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
To be continue. ...

Feedback zrur dein💞💞💕

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now