۔۔۔۔۔یقین

62 12 6
                                    

۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ لڑکیاں فاریہ،زیبہ اور افشاں تھیں ۔کالج میں سب ان سے تنگ تھے ۔تینوں ہی امیر گھرانوں سے تھیں ۔اور نہایت بگڑی ہوئی تھیں ۔

ارے یار بہت لڑکے دیکھے ہیں مگر حارب جیسا کوئی نہیں ۔یہ آواز افشاں کی تھی  ۔
ہاں وہ واقعی بہت ہینڈسم اور گڈ لکنگ ہے۔یہ فاریہ تھی ۔
زیبہ چپ تھی ۔اب وہ دونوں اس سے بھی پوچھ رہی تھیں ۔
ہاں اچھا ہے پر بہت اکڑو ہے۔
خوبصورت ہے اور وہ جانتا ہے خود بھی اس بات کو اسی لیے ایٹیٹیوڈ دکھاتا ہے۔
وہ جو سنے جا رہی تھی کب سے اب اسے غصہ آ رہا تھا ۔مہرین کو یہ کہہ کر بھیج کر کہ تم چلو میں آئی ۔اب وہ ان کے سر پہ کھڑی تھی ۔

کیا مسئلہ ہے تم لوگوں کا؟؟؟؟
تم لوگ کالج میں پڑھنے آتی ہو یا کون خوبصورت کون بد صورت یہ تبصرے کرنے آتی ہو؟؟؟
منال بہت غصے میں تھی ۔کالج میں کوئی نہیں جانتا تھا مہرین کے علاوہ کہ حارب منال کا کزن ہے۔

ان تینوں کو منال کے غصہ کرنے کی پہلے تو سمجھ نہیں آئی ۔پھر افشاں نے ان دونوں کے کان میں کچھ کہا اور اب تینوں منال سے پوچھ رہی تھیں ۔کہ اسے کیا مسئلہ؟

ہم جو مرضی کریں ہماری لائف ہے۔جس کے متعلق چاہئیں ڈسکشن کریں ۔تمہیں کیا پرابلم ہے۔۔۔
منال تم ہمیں کیوں سمجھا رہی ہو؟؟
تم کون سا پارسا ہو ؟تم بھی ہمارے جیسی ہو۔
کیا لگتا وہ تمہارا؟ ؟؟
کیوں جلن ہو رہی تمہیں اتنی؟ ؟؟

'نئے سفر پہ جو چل پڑے ہو
مجھے خبر ہے کہ خوش بڑے ہو
            یہ کون اجڑا تمہارے پیچھے
            یہ کس کے ٹوٹے ہیں خواب چھوڑو!

۔۔۔۔
اچانک کینٹین میں کوئی داخل ہوا تھا ۔
بلیو جینز اور وائٹ شرٹ میں وہ اس وقت اور بھی وجیہہ لگ رہا تھا ۔گلاسز لگائے موبائل ہاتھ میں تھا ۔وہ اندر آ چکا تھا ۔

وہ حارب تھا ۔اب وہ دونوں ہاتھ جیبوں میں ڈالے دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا ۔اس کے دیکھنے کے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ ان کی گفتگو سن چکا۔۔۔

منال کو نا جانے کیوں حارب کے آنے سے تحفظ سا محسوس ہوا تھا ۔وہ اس کا کزن تھا ۔اور وہ گرلز اس پہ جملے کس رہی تھیں اسے اپنے جیسا کہہ رہی تھیں ۔

اسے یقین تھا حارب چپ نہیں رہے گا اس کا ساتھ دے گا۔اور ان سب کے منہ بند ہو جائیں گے۔اس کے آنے پر وہ تینوں بھی خاموش ہو گئی تھیں ۔مگر دیکھ حارب کو ویسی ہی نظروں سے رہی تھیں ۔منال کو برا لگ رہا تھا ۔

وہ منتظر تھی کہ حارب بولے۔۔کیوں نہیں کچھ کہہ رہا حارب ۔۔منال کا صبر جواب دے گیا تھا ۔
اس نے حارب کو مخاطب کیا تھا وہ شاید پہلی دفعہ آج اس سے یوں مخاطب ہوئی تھی ۔

دیکھیں حارب یہ آپ کے متعلق کیسی کیسی باتیں کر رہی ہیں ۔
اس نے ذیادہ وضاحت نہیں کی تھی وہ جانتی تھی وہ سب سن چکا ہے۔
اس کے کہنے پر وہ بولا تھا مگر جب وہ بولا تھا تو منال کے وہم و گماں میں بھی نہیں تھا کہ وہ ایسا کچھ کہے گا۔


To be continue. ....

💕💕💕💕

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now