۔۔۔۔۔یقین

43 8 2
                                    

۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صالحہ بیگم کو کسی نے آواز دی تھی وہ چلی گئیں تھیں ۔اب وہ دونوں تھے اور خاموشی ۔۔۔۔
منال انہی سوچوں میں الجھی تھی کہ وہ بدل گیا ہے یا یہ بھی اک فریب ہے۔۔۔۔جب وہ اس سے مخاطب ہوا۔
منال تم بھی تو جب میں تمہیں ہرٹ کرتا ہوں تو آگے سے ری ایکٹ نہیں کرتی۔کیسے کر لیتی ہو ایسا؟؟
وہ بے یقینی سے حارب کا چہرہ دیکھ رہی تھی کہ اسے آج ہو کیا گیا ہے کیوں وہ ایسی باتیں کر رہا ۔۔۔۔۔
بتاؤ نا منال کیسے کر لیتی ہو تم ایسا؟؟اس نے دوبارہ پوچھا
پتہ نہیں ۔۔۔وہ اسے کوئی جواب نہیں دے پائی تھی ۔
تمہاری امی بہت اچھی اور اگر ماں اچھی ہو تا اولاد بھی اچھی ہوتی ہے ۔
ضروری تو نہیں ۔۔۔اس نے ٹوکا تھا حارب کو۔
یہ ضروری نہیں کہ ماں باپ اچھے ہوں تو ان کی اولاد بھی اچھی ہوتی اور اگر ایسی بات ہے تو رہے تو آپ بھی یہاں ہی ہیں اور امی ہم سے ذیادہ آپ سے پیار کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جوابا وہ خاموش رہا

حارب آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ چاہتے ہر کوئی ویسا بن جائے جیسا آپ چاہتے ۔ہر وہ چیز آپ کو مل جائے جس کی آپ کو خواہش جو آپ کو پسند ۔۔اور ایسا نہیں ہوتا۔آپ نے ہمیشہ دوسروں کو اپنے مطابق کرنا چاہا ۔کیا آج تک خود کو بدلا؟؟؟؟

اور میرے خیال میں اگر آپ اتنے ذیادہ لوگوں کو بدلنے کی بجائے خود کو اپنے رویے کو بدل لیتے تو سب ٹھیک ہو جاتا۔
شاید یہ آپ کی غلطی نہیں ہے انسان ہمیشہ سب کچھ بدل لیتا ہے دوست،گھر مگر اپنا آپ نہیں بدلتا ۔۔
ابھی بھی وہ کچھ نہیں بولا تھا مگر منال کی کہی باتیں اسے سمجھ آ گئی تھیں ۔۔۔


♡♡♡♡♡♡♡


نور آج کل ہواؤں میں اڑ رہی تھیں وہ جانتی تھیں جو وہ چاہتی وہ آسان نہیں مگر انہیں یقین تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وہ اپنی بات منوا لیں گی۔۔۔۔
صرف اس دفعہ طریقہ الگ ہو گا۔۔
فیونا ان کی فرینڈ تھی اور فیرس اس کی بیٹی تھی ۔فیرس کا اپنی مدر فیونا کے ساتھ لگاو دیکھ کر ہی انہیں اتنے سال بعد اپنے بیٹے کی کمی محسوس ہوئی تھی انہی دنوں فیونا نے انہیں بتایا تھا کہ وہ فیرس کی شادی رابرٹ سے کرنا چاہتی ہیں ۔نور کو فیرس پسند تھی اور وہ حارب کو بھی ہمیشہ کےلئے اپنے پاس لانا چاہتی تھیں ۔انہیں اس سے اچھا طریقہ اور کوئی نہ لگا۔کہ حارب یہاں آئے اس کی شادی فیرس سے ہو تو وہ بھی اس طرح ان کے پاس رہے گا اور فیرس بھی ۔۔۔

فیونا کو بھی انہوں نے کسی طرح منا لیا تھا ۔اور وہ اس شرط پر مان بھی گئی تھی کہ اگر حارب نور کے ساتھ امریکہ ہمیشہ کےلئے آیا تو وہ فیرس کی شادی حارب سے کریں گی۔۔۔اگر نہ آیا تو رابرٹ سے۔۔۔اور پھر نور کو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔
نور فیونا کی شرط مان گئیں تھیں ۔۔۔
اب بس پاکستان جانے کی دیر تھی وہ جانے کی مکمل تیاری کر چکی تھیں ۔اور پھر آخر وہ دن بھی آ گیا جب وہ عمر کے ساتھ پاکستان آج بائیس (22) سال بعد آ چکی تھیں ۔۔۔

♡♡♡♡♡♡♡

عمار کی مہندی کی رسم تھی گھر میں ہر طرف گہما گہمی تھی ۔عمر اور نور آفروز بھی آ چکے تھے ۔سب ان کے آنے سے خوش تھے سواۓ حارب کے۔۔۔
ابھی وہ کوئی بدمزگی نہیں کرنا چاہتا تھا عمار کی شادی پر تو وہ چپ تھا ۔سب خاندان والے آئے ہوئے تھے ۔ہو طرف رونق تھی ۔نور نے بہت دفعہ حارب سے بات کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ انہیں مسلسل اگنور کر رہا تھا ۔۔۔

وائٹ شلوار قمیض کے ساتھ بلیو سٹالر گلے میں ڈالے وہ بہت پیارا اور سب سے منفرد لگ رہا تھا ۔وہ کاشف صاحب کے ساتھ کھانے کے ارینج مینٹس ڈسکس کر رہا تھا جب وہ اسے ان کی ہی طرف آتی دکھائی دی۔۔۔

سی گرین اور چاکلیٹ کلر کی فراک جس پہ وائٹ نگینے لگے ہوئے تھے پہنے وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی ہلکا ہلکا میک اپ اور ڈریس کے ساتھ میچنگ جیولری اس کی خوبصورتی کو اور بڑھا رہے تھے ۔لمبے گھنے بال جو آج مقید نہیں تھے ۔وہ بنا پلک جھپکے اسے دیکھ رہا تھا ۔اب وہ ان دونوں کے پاس آ گئی تھی ۔

ابو وہ ماموں آپ کو بلا رہے ہیں انہیں آپ سے کوئی کام ہے۔میں کب سے آپ کو ڈھونڈ رہی اور آپ یہاں ۔۔۔۔۔
یہاں پر اس نے زور دیا تھا حارب کی طرف دیکھتے ہوئے جیسے طنز کر رہی ہو کہ وہ اس کے پاس کھڑے ۔۔۔۔

ہاں کچھ کام تھا وہ حارب کو سمجھا رہا تھا کہاں ہے عمر؟ ؟؟
وہ آپ کے روم میں ہیں ۔۔۔
کاشف صاحب چلے گئے تو وہ بھی جانے کےلئے مڑی ۔
تو وہ اچانک اس کے سامنے آ کھڑا ہوا تھا ۔بمشکل وہ اپنا توازن برقرار رکھ پائی تھی ورنہ گر جاتی۔۔

کیا بد تمیزی ہے یہ؟؟؟ وہ اس کے یوں سامنے آنے پر برہم ہوئی ۔
کچھ کہنا تھا تم سے۔۔۔۔وہ نارمل انداز میں بولا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔
جی کہیں جلدی مجھے اور بھی بہت کام ہیں پھر ۔۔
اتنا فری میں بھی نہیں ہوں ۔۔اسے بری لگی تھی اس کی یہ بات۔
آپکو کچھ کہنا ہے یا میں جاوں؟ ؟؟وہ دو ٹوک لہجے میں بولی
کچھ دیر بعد تم میرے ساتھ جا رہی ہو۔۔
کہاں؟ ؟؟
وہ تمہیں پتہ چل جائے گا۔


To be continue. .....

😻😻😻😻

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now