۔۔۔۔۔یقین

46 8 2
                                    

۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ نہیں پھوپو آپ سے اک بات پوچھنی تھی؟
ہاں بیٹا تو اس میں اتنا سوچنے والی کون سی بات ہے پوچھو تم۔۔۔
آپ کیسے اتنا پر سکون رہ لیتی ہیں ؟؟؟ کچھ بھی ہو جائے کوئی غلط بھی کرے آپ کے ساتھ پھر بھی آپ کا لہجہ نرم رہتا ۔کبھی آپ نے غصہ نہیں کیا ۔کیسے رہ لیتی آپ ایسے؟ ؟؟؟

کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کا لہجہ ہوتا ہی سخت ہے بیٹا وہ پیار سے بھی بات کریں تو ہمیں لگتا غصہ کر رہے ۔۔۔۔۔اور کچھ لوگ ایسے ہوتے کہ ان کے کہے سخت الفاظ بھی سخت نہیں لگتے ہمیں ۔۔۔

زندگی کی بہت سی محرومیاں انسان کو بہت کچھ سکھا دیتی ہیں ۔اور اچھا انسان وہ نہیں ہوتا جو اگر اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوا تو دوسروں کے ساتھ بھی وہ اچھا نہ کرے۔۔۔
ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ جیسے ہمیں بہت سی چیزیں نہیں پسند ہوتی اسی طرح دوسروں کو بھی کچھ چیزیں نہیں پسند ہوتی ۔۔ہمارے ساتھ جو ہوا ہو گیا ہم کیوں کسی کے ساتھ غلط کریں ۔۔۔

کسی کو تکلیف دینے سے اپنی تکلیف کبھی بھی کم نہیں ہوتی بیٹا ۔۔۔۔

پھوپو ایسا کرنے کےلئے بہت حوصلے اور برداشت کی ضرورت ہوتی اگر کسی میں اتنی برداشت نہ ہو تو وہ کیا کرے؟؟؟؟
جو شخص خدا پہ یقین رکھتا ہے وہ ایسی باتیں نہیں کرتا حارب ۔۔ضروری نہیں انسان کے ساتھ ہمیشہ اچھا ہی ہو۔۔۔
جہاں خوشی ہوتی ہے وہاں غم بھی ساتھ ہوتا ۔۔
اگر انسان اچھے وقت میں خوش ہونا جانتا ہے تو برے وقت میں اسے برداشت کرنا بھی آنا چاہیے ۔خوشی اگر مسلسل بھی رہے تو انسان کو فرق نہیں پڑتا۔وہ وقت انسان آسانی سے گزار لیتا ہے۔جبکہ دکھ تکلیف اک لمحے کی بھی برداشت نہیں ہوتی ۔۔

جب انسان برے وقت میں صبر سے کام لیتا ہے اپنے خدا پہ یقین رکھتا ہے کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی کو بھی ختم کرے گا۔انسانوں سے مدد مانگنے کی بجائے اپنے خدا سے مانگتا ہے ۔سب اسی پہ چھوڑ دیتا ہے کہ وہ جو بھی کرے گا بہتر کرے گا تو انسان پر سکون ہو جاتا ہے۔۔۔
اگر سکون چاہیے تو خدا کا ذکر کرو اس کی عبادت میں مشغول رہو۔۔۔۔

اور اگر کسی سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہو تو وہ کیا کرے پھوپو؟ ؟؟
کیا ایسے انسان کےلئے بھی معافی ہے؟؟؟
ہاں خدا بہت مہربان اور رحیم ہے حارب ۔اگر انسان غلطی پر ہو اور احساس ہونے پر سچے دل سے توبہ کر لے ۔تو اللہ معاف کرنے والا ہے۔۔۔

اور اگر تم نے کسی انسان کے ساتھ غلط کیا ہے اس کا دل دکھایا ہے تو اس سے معافی مانگنی چاہیے ۔۔

آج وہ کیسی باتیں کر رہا تھا کیا وہ سچ میں بدل گیا تھا؟ ؟؟
یا یہ سب بھی اک دکھاوا تھا؟ ؟ وہ سمجھنے سے قاصر تھی


♡♡♡♡♡♡♡♡


عمر انہیں اپنے ساتھ پاکستان لے جانے کےلئے مان گئے تھے وہ اپنی اس آدھی ادھوری جیت پر بہت خوش تھیں ۔۔۔
اس وقت ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔ان سے اک پل کا صبر نہیں ہو رہا تھا اس وقت بھی وہ اپنی خوشی فیونا سے شئیر کرنے کے لیے ELLIOTTS میں اس سے ملنے آئی تھیں ۔ELLIOTTS وہاں کا فیمس ریستوران تھا ۔جہاں وہ اکثر ہی ملتی تھی ۔اس وقت بھی وہ وہی آئی تھیں ۔۔۔

کچھ دیر سوچنے کے بعد وہ فیونا سے مخاطب ہوئیں تھیں ۔۔۔

Noor   :   Fiona I'm going Pakistan. ...
You can wait until my return? ?
Fiona    :   okay.
But if he doesn't come with you ??
Noor    :   He will must come.
Fiona   :   if he doesn't. ...
Than???
Noor   :   you get married Ferris and Robert...
Fiona   :   okay.


♡♡♡♡♡♡♡

نور آفروز ضدی اور خود سر تو شروع سے تھیں ۔امریکہ آ کر تو وہ اور بدل گئی تھیں ۔عمر کو تو وہ پہلے ہی کسی خاطر میں نہ لاتی تھیں ۔اور اب یہاں آ کر انہیں اور آزادی مل گئی تھی کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ تھا ۔عمر اگر کبھی انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے تو وہ آگے سے چار باتیں انہیں سنا دیتی تھیں ۔انہوں نے ہمیشہ اپنی خواہشات اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔کبھی بھی عمر کی خواہشات کے بارے میں نہیں سوچا تھا ۔۔۔

ناں وہ اچھی بیوی ثابت ہوئی تھیں ناں ہی اچھی ماں ۔۔۔
آج اتنے سال بعد اگر انہیں اولاد کی کمی محسوس ہوئی تھی وہ حارب کو اپنے پاس لانا چاہتی تھیں ہمیشہ اب اپنے پاس رکھنا چاہتی تھیں تو اس کے لیے بھی غلط راستہ اختیار کیا تھا انہوں نے۔۔۔
وہ جو کرنا چاہتی تھیں ٹھیک تھا مگر ان کا طریقہ غلط تھا ۔پہلے بھی انہوں نے کسی کا دل توڑا تھا کسی کے ارمانوں کو کچلا تھا اور اب پھر سے وہی کرنا چاہتی تھیں ۔۔۔




To be continue. ....

✌✌✌✌✌

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now