۔۔۔یقین

42 7 11
                                    

۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے موبائل کی رنگ ٹون نے اس کے خیالوں کا سلسلہ توڑا تھا ۔نا جانے کس کی کال تھی اگلے ہی پل وہ وہاں نہیں تھا منال کو بنا بتائے وہ چلا گیا تھا ۔۔۔

ہاسپٹل سے کال تھی آگے بات کرنے والی نور تھیں ۔صالحہ بیگم ہاسپٹل تھیں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔اور ان کی کنڈیشن بہت سیریس تھی ۔منال کو وہ پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا سو اسے بنا بتائے آ گیا تھا ۔۔۔

اس کے پہنچنے تک کاشف صاحب بھی وہاں پہنچ گئے تھے ۔عمر کو بھی اطلاع دی جا چکی تھی ۔اگلے کچھ گھنٹوں میں وہ بھی وہاں موجود تھے ۔صالحہ بیگم کی حالت بہت نازک تھی ۔
حارب منال کو لینے چلا گیا تھا ۔کہ اسے خود سمجھا کر لائے گا کال پر وہ پریشان ہو جائے گی۔
اسے سامنے دیکھتے ہی وہ اس کی طرف لپکی تھی ۔۔۔

کہاں تھے آپ؟ ؟ مجھے یہاں اکیلے چھوڑ کر کہاں چلے گئے تھے ؟؟آج آپ چلیں گھر امی سے شکایت لگاتی ہوں آپ کی۔۔۔۔۔۔

سوری وہ فرینڈ کے ساتھ باہر تھا ۔چلو ہم گھر جا رہے ہیں۔
مگر ابھی تو پارٹی ختم نہیں ہوئی؟؟؟
پھوپو کی کال آئی تھی وہ تمہیں بلا رہیں ہیں ۔
اچھا چلیں میں پہلے ہی امی کا سوچ سوچ کر پریشان ہو رہی تھی ۔۔۔

سارا راستہ وہ لفظ ڈھونڈتا رہا کہ کیسے اسے بتائے مگر اسے سمجھ نہیں آئی تھی ۔اب وہ ہاسپٹل ا گئے تھے ۔
حارب ہم یہاں کیوں آ گئے ۔۔۔؟ وہ حیران ہوئی
ہم تو گھر جا رہے تھے امی بلا رہی ہیں ناں؟؟
منال تم پریشان نہ ہو سب ٹھیک ہے ۔
اگر سب ٹھیک ہے تو ہم یہاں کیوں ہیں، ؟
اچھا اب میری بات آرام سے سننا پلیز وہ پھوپو ۔۔۔
کیا ہوا امی کو حارب پلیز بتائیں؟ ؟
پھوپو کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ ہاسپٹل ہیں ۔منال میں تمہیں بتانا چاہ رہا تھا مگر مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کیسے بتاوں ۔۔۔
تم پلیز حوصلہ رکھو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔وہ اسے بتا کر اب اسے تسلی دے رہا تھا ۔مگر وہ سن کہاں رہی تھی ۔
کہاں ہیں امی؟؟؟  صرف اتنا کہہ پائی تھی وہ
اسی ہاسپٹل آو میرے ساتھ۔۔۔
وہ دونوں جب اندر گئے تو وہاں کا منظر بدل چکا تھا ۔۔۔

سٹریچر پر کوئی تھا ۔جس کا چہرہ سفید کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا ۔وہ لوگ ایمبولینس کی طرف جا رہے تھے ۔عمر،  نور اور کاشف صاحب  بھی ساتھ تھے ۔سب رو رہے تھے ۔۔

کیا ہوا تھا وہاں؟ ؟ منال کے لیے اک قدم بھی آگے بڑھانا مشکل ہو گیا تھا ۔
صالحہ بیگم نہیں رہی تھیں ۔نور منال کو گلے کر رو رہی تھیں ۔

منال صالحہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی بیٹا ۔۔۔تم کہاں تھی وہ تمہیں بلا رہی تھیں ۔۔
بلا رہی تھیں؟ ؟؟ وہ پاگلوں کی طرح یہ لفظ دہرا رہی تھی ۔
ابھی تو حارب نے کہا بلا رہی ہیں ۔اب آپ کہہ رہی بلا رہی تھیں؟ ؟

صرف اک لمحہ انسان کو " ہے " سے " تھے" بنا جاتا ہے ۔
اک لمحہ پوری زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے ۔وہ ایک لمحہ ہی ایسا خلا پیدا کر دیتا ہے جسے پر کرنے کے لیے بعض اوقات پوری زندگی بھی کم پڑتی ہے ۔

یقین ۔۔۔۔Where stories live. Discover now