Chapter 3 🌺

576 179 45
                                    

وہ تیز تیز قدم اٹھائی آکر گھر کے قریب چلی آئی۔۔۔ گھر آ کر جو رونے دھونے کا پروگرام بنایا ہوا تھا... في الحال وہ فیصل کے  کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔

ہممم ! 🤯 آئندہ کبھی اپنی گاڑی میں چھوڑنے کی جُرأت نہیں کریگا 😏...اس نے مطمئن ہو کر سوچا.

دوسرے دن ارم باجی کی شادی کا فنکشن تھا... طوبا نے جانے سے صاف منع کردیا تھا.... امّی شدید غصے میں تھیں...

میرے رشتہ داروں سے تو تمہیں خدا کے واسطے کا بیر
ہے !!! جی نہیں آپ کے رشتہ داروں کے معیار کے
مطابق میرے کپڑے سوٹ نہیں کرتے یا تو مجھے مہنگے کپڑے دلاۓ یا پھر میں ابّو کو لیکر پُھّپھو کے گھر چلی جاتی ہوں ؟

میرے رشتہ داروں سے تو تمہیں خدا کے واسطے کا بیرہے !!! جی نہیں آپ کے رشتہ داروں کے معیار کےمطابق میرے کپڑے سوٹ نہیں کرتے یا تو مجھے مہنگے کپڑے دلاۓ یا پھر میں ابّو کو لیکر پُھّپھو کے گھر چلی جاتی ہوں ؟

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

دوسری صبح ناشتے کے ٹائم امّی کا غصّہ ابھی تک نہیں اترا تھا...... " سب پوچھ رہے تھے تمہارا سب کو جواب دیتے ہوئے اتنی شرمندگی ہورہی تھی "

اچھا امّی کیسی لگ رہی تھی اپّی ؟

مہندی رات سے زیادہ خوبصورت شادی کے دن لگ رہی تھی اس کی ماں نسیم کے فیشن دیکھو تو بیوٹی سے بڑھ کر تھے۔۔

پتا نہیں لوگوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آ جاتا ہے؟   امی کے لہجہ میں حسرت رشک دونوں تھا...

سیما آنٹی ، آشیہ اور شِرین اپّی بھی تو ہونگیں ؟

طوبا نے جان بوجھ کر ان کا تذکرہ چھیڑتے ہوئے پوچھا سیما آنٹی امّی کی کزن تھی۔ دونوں کی بچپن کی دوستی ابھی تک برقرار تھی...

آج سے پانچ سال پہلے دونوں گھرانوں کی مالی حالات ایک جیسے تھے پھر نہ جانے کہاں سے اظہر انکل کے یہاں لاٹری نکلی۔۔۔۔

دیکھتے ہی دیکھتے ہیں ان کے گھر پیسے کی ریل پیل ہونے لگی بہت جلد 2 منزلے کے گھر سے نکل کر انہوں نے شہر کی اچھی جگہ حویلی خرید لی۔

طوبا۔.... سیما آنٹی کو بہت زیادہ پیاری لگتی تھی.... طوبا کا نام بھی سیما آنٹی نے اپنی پسند سے رکھا تھا۔۔

ان کی سب سے چھوٹی بیٹی آشیہ اور طوبا دونوں ہم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی ایک جیسی تھیں۔
اس بار طوبا کا رزلٹ خراب آیا تو اس سے زیادہ بری کارکردگی آشیہ کی تھی دونوں کو گھر والوں کی طرف سے خوب جلی کٹی سنائی گئی تھیں۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now