Chapter 10 💘

405 136 64
                                    

اس وقت وہ طوبا کو اپنے سامنے دیکھ کر سکتے کی کیفیت میں کھڑا تھا، جبکہ طوبا کی آنکھوں میں غصہ ، نفرت دونوں جھلک رہی تھیں....

بہت دعائیں مانگی تھیں تم سے ملنے کے لیے !!!
! وہ اپنی سیاہ آنکھیں اس پر گاڑتے ہوئے بولی۔۔۔،

میں نے بھی.،، احمد فراز آہستہ سے بولا۔۔۔۔

احمد فراز .... تم سے ملنے کی اتنی تڑپ تھی کہ سوتے جاگتے صرف تمہارا خیال ذہن میں رہتا تھا، ان نو (۹) ماہ سے تم میرے حواسوں پر چھائے ہوئے ہو...

کتنی منتّیں مانگی تھی تم سے ملنے کے لیے
(وہ تلخی سے سلگتے ہوئے مسکرائی...) سوچتی تھی مجھے بے رحمی سے اپنی آزادی کی بھیک مانگتے ہوئے کتنا گِڑ گِڑانا پڑے گا تمہارے سامنے....

مگر یہ کیا احمد فراز ؟؟؟؟ 🥺🥺🥺
یہاں پر تو تمہاری بولتی بند ہو گئی ہے... اُس وقت ایک لڑکی سے بدلہ لینے کے لیے تم اتنے اندھے ہو گئے تھے کہ میرے آنسو میری چیخیں سنائی نہیں دی تمہیں !!! 🥺

ہر روز نئے نئے رشتے آتے تھے ... میری ماں کہتی ہے شادی کر لو عمر نکلی جا رہی ہے... ارے کیسے کر لوں؟؟؟ 🤯 ( آواز مزید بھاری اور غمزدہ ہوگئی) 😭😫

کیا بتاؤں کسی صاحب زادے نے ایک غلطی کی اتنی بڑی سزا دی ہے، کہ تیری طوبا اب کہیں شادی نہیں کر سکتی !!! 😭😭😭

اس کا زبردستی نکاح ہو چکا ہے , وہ بھی ایسے سے جس کا اتا پتا کچھ معلوم نہیں، نو (۹) ماہ سے تیری بیٹی اسے پاگلوں کی طرح ڈھونڈ رہی ہے ...

احمد فراز تو نے میری خوشیاں نہیں میرے خواب تک چھین لیے ہیں!!! 🥺 دکھ ، درد ، اذیت ، نفرت کیا نہیں تھا اس کی آنکھوں میں !!! جو بیان نہیں ہوسکتا 😭😡😭🥺

میں بھی تو نو ماہ سے اپنی سزا کاٹ رہا ہوں...
احمد فراز تڑپ کر بولا۔۔۔

نہیں احمد فراز نہیں !!! میری اذیت کے سامنے تیرے نو ماہ کیا 99 سال بھی کچھ نہیں ہیں !!! تمہیں پتا بھی ہے نکاح کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟ 😩😵

اچھا چل توں بتا تیری یہ سزا بڑی ہے یا وہ... جو تو نے مجھے دی تھی؟؟؟ وہ زخمی لہجے میں بولی.۔۔

اصل میں تیری بد دُعا سب سے بڑی سزا ہے طوبا !!!
جواباً احمد فراز زخمی ہنسی ہنستے ہوئے بولا۔۔۔ 😌

تو پھر میری بد دعا ہے کہ توں مر جائے...
(آواز میں شدت آگئی)
اللہ کرے احمد فراز توں مر جائے... اگلی بار تجھے تڑپ تڑپ کر مرتے ہوئے دیکھوں!!!

چہرے پر نقاب ڈال کے طوبا جا چکی تھی...
جبکہ احمد فراز جیل کی سلاخیں پکڑے وہیں کھڑا کا کھڑا رہ گیا۔۔۔

××× ××× ××× ××× ×××
کچھ دنوں بعد

دوسری طرف عدالت میں کھلبلی مچی ہوئی تھی...
کیونکہ کیس کی پیشی کے لیے آیا احمد فراز عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now