Chapter 28 🌡

324 104 59
                                    

ہمایوں کی اصلیت معلوم ہونے کے بعد شازیہ کے پاس یہ وقت سوگ منانے کا بلکہ احمد فراز کی جان بچانے کا تھا۔۔۔

وہ چاہتیٖں تو اپنے شوہر کا جرم ساری دنیا کے سامنے لا کر اسے مجرم ثابت کر سکتی تھیں مگر اس سے اس کے کیئریر اور بچوں پر بہت برا اثر پڑتا...

بہت سوچ بچار کے بعد اس نے جوگی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ جوگی سے ملنے وہ اپنے ذاتی  ڈرائیور کے ساتھ نہیں جاسکتی تھیں...

کیونکہ ہمایوں نہایت ہوشیاری سے شازیہ کی ایک ایک حرکت کو ٹریس کروارہا تھا اس لیے پہلے وہ حویلی آئیں اور یہیں سے فیاض پٹواری نے گاڑی اور ڈرائیور بھیج کر شازیہ کی جوگی سے ملاقات کا بندوبست کروایا تھا۔۔۔

اس دن لاپتا ہونے سے پہلے صبح جب احمد فراز گھر سے باہر نکلا تو دو موٹر سائیکل سوار کچھ فاصلہ رکھ کر اس کا تعاقب کرنے لگے۔۔۔ لمحہ بہ لمحہ احمد فراز پر نظر رکھنے کے لیے ولید نے ان کو ہائر کیا تھا...
تا کہ مقررہ وقت پر کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے۔۔۔

راستے میں جعلی پولیس وردیوں میں ملبوس چند 👮 اہلکاروں نے احمد فراز کو روک کر باہر نکلنے کا کہا۔۔۔
اس کے نکلتے ہی کوئی تیز خوشبو نتھنوں 🤧 سے ٹکرائی اور وہ وہیں پر لڑھک گیا۔۔۔ احمد فراز کی گاڑی چند منٹ کے لئے موٹر سائیکل سواروں کی نظروں سے اوجھل ہوئی تھی...

مگر ان کے وہاں پہنچنے تک احمد فراز کا کوئی نام و نشان نہیں تھا جبکہ اس کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی نظر آئی تھی...

ادهر شازیہ نے ہمایوں کی موت کے لیے وہی دن اور وقت منتخب کیا تھا جو وہ احمد فراز کے لیے طے کیے بیٹھا تھا... مگر بد قسمتی سے ہمایوں کے خلاف شازیہ کا پہلا وار ہی ناکام گیا تھا۔۔۔☹️

دوسری طرف حویلی میں احمد فراز کو ہوش آنا شروع ہو گیا تھا... شازیہ کا خیال تھا کہ احمد فراز کے ہوش میں آنے سے پہلے جس خاموشی سے اسے اٹھایا گیا تھا اسی خاموشی سے رات تک واپس گھر چھوڑ دیا جائے گا... چنانچہ اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ رہا کہ جب تک ہمایوں کی طرف سے اس کی جان کو خطرہ رہتا وہ اسے حویلی میں رکھواتیں۔۔۔

ابھی وہ آگے کا لائحہ عمل سوچ رہی تھیں کہ ساجده بیگم کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ اس میں پڑ گئیں جس کی وجہ سے ہمایوں والا معاملہ پس پشت چلا گیا۔۔۔

یوں احمد فراز کی قید کے دن مذید طویل ہوتے گئے۔۔۔حویلی میں احمد فراز اتنے دنوں سے شدید جنجھلاہٹ
کا شکار ہو رہا تھا بلکہ اب اسے شَک ہونے لگ تھا کہیں فیاض پٹواری ، شازیہ کو لا علم رکھ کر کوئی چال تو نہیں چل رہا ہے... 🤨

حویلی میں احمد فراز کی موجودگی کو راز میں رکھا گیا تھا۔۔۔ یہ راز فياض پٹواری، چند مخصوص گارڈز اور فوجی (اس گھر کا سب سے پرانا اور وفادار ملازم) تک محدود تھا۔۔۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now