Chapter 29 💣

325 104 48
                                    


جزا و سزا کا دن !!!
وہ دونوں کمرے سے نکل کر راہداری کی طرف بھاگے۔۔۔
ابھی وہ دوسری راہداری کی طرف مڑنے لگے تھے کہ پیچھے سے گولی چلنے کی آواز آئی...
احمد فراز تیورا کر گرا تھا... (اب تک)

یہ وقت پلٹ کر جوابی فائرنگ کرنے کا نہیں بلکہ احمد فراز کی جان بچانے کا تھا۔۔۔

فوجی🕴 نے سہارا دے کر اٹھانے کی کوشش کی تو اس
کے سارے ہاتھ خون میں نہلا گئے... احمد فراز کو پیچھے کمر میں گولی لگی تھی درد کی شدّت سے وہ کھڑا نہیں ہو پارہا تھا...

فراز صاحب !!! ہمت کریں آپ کو کچھ نہیں ہو گا...
فوجی🕴 اس کا ہاتھ اپنی گردن کے پیچھے کر کے اسے پکڑ کر آگے کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا...

گولیاں چلنے کی آوازیں مزید قریب آرہی تھی۔۔۔

فوجی🕴 اسے سہارا دے کر زبردستی چلنے پر مجبور کر رہا تھا...

وہ اپنے پیچھے سارے دروازے بند کرتا جارہا تھا تا کہ پیچھا کرنے والے جلدی نہ پہنچ جائیں... درد کی شدّت
سے احمد فراز سے مذید چلنا اب دوبھر ہو گیا تھا۔۔۔

مجھے یہیں چھوڑ دو... میری خاطر تم اپنی جان خطرے
میں مت ڈالو... احمد فراز نے نقاہت کے عالم میں فوجی سے کہا۔۔۔

مگر فوجی🕴 اس کی بات کا جواب دینے کی بجائے جلدی سے اسے پیچھے اپنی کمر پر لاد کر دونوں ہاتھ آگے کی طرف مضبوطی سے پکڑ کر تیزی سے زینے اترنے لگا۔۔۔

احمد فراز کی آنکھوں میں دھند بڑھتی جارہی تھی مگر
اس کا شعور کام کر رہا تھا.... پتا نہیں فوجی کتنی دیر اسے اٹھا کر بھاگتا رہا...

ایک جگہ رک کر اس نے نیچے اتارا اور مضبوط آہنی دروازے کا تالا کھولنے لگا... دروازہ کھول کر وہ اسے اندر لے آیا تھا۔۔۔

... بیوی ... طوبا استہزائیہ انداز میں اس کے پاس کھڑی ہنس رہی تھی...، کیا گارنٹی ہے کہ تم اپنی بیوی کو پہلے کی طرح چھوڑ کر کئی سال کے لیے غائب نہیں ہو جاؤ گے ؟؟؟ 😥 پرس اٹھا کر وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بول رہی تھی... (ماضی)

فوجی اب اسے نیچے سلا کر اس کی شرٹ اتار کر شاید خون روکنے کے لیے کوئی کپڑا باندھنے کی کوشش کر رہا تھا... 🕴

تم سب غلط کام چھوڑ کیوں نہیں دیتے...؟؟؟ 😥

فرض کرو اگر میں یہ سب کچھ چھوڑ دوں تو کیا تمہیں مجھ سے محبت ہو جائے گی ؟؟؟ وہ اس کی طرف دیکھ کر شریر انداز میں بول رہا تھا۔۔۔ 😥😥😥

پتا نہیں 🙄 وہ گڑبڑا گئی تھی۔۔۔

طوبا اور تہہ خانے کا منظر آپس میں گڈ مڈ ہونے لگے
تھے...

احمد فراز... تمہیں کچھ نہیں ہو گا...😭
وہ تمہیں مار دیں گے ،،، 😭😭😭

کسی نے نہیں مارا مجھے...
دیکھو میں تمہارے سامنے ہوں... جسٹ ریلیکس مجھے کچھ نہیں ہو گا ...

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now