Chapter 21 🧕🏻

339 113 24
                                    

احمد فراز نے قدرے اٹھ کر برقعے میں ملبوس اس عورت کو اندر داخل ہوتے دیکھا۔

اسلام علیکم فراز بھائی !!!   آواز جانی پہچانی لگی...

وعلیکم السلام !!! بیٹھو...
اس نے ہاتھ کے اشارے سے اسے بیٹھنے کے لئے کہا۔۔۔

مہناز تم ؟؟؟ جیسے ہی اس نے چہرے سے نقاب ہٹایا...
بے یقینی کے عالم میں احمد فراز کے منہ سے نکلا۔۔۔

مہناز سلمٰی خالہ کی چھوٹی بیٹی تھی۔۔۔ اگرچہ ان کا گھرانہ مذہبی اقدار کا حامل تھا جہاں پردے اور دوسری بہت ساری خاندانی روایات کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی...

مگر شوخ وچنچل مہناز گھر بھر کی لاڈلی ہونے کے ناطے ان پابندیوں کو اکثر خاطر میں نہ لاتی تھی۔۔۔

ایچ ایس سی (بارویں) کے بعد اس نے ضد کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا... لڑکے لڑکیوں کے ایک ساتھ پڑھنے پر سلمٰی خالہ کو بہت زیادہ تحفظات تھے۔۔۔

وہ اس کے یونیورسٹی جانے پر بالکل راضی نہیں تھیں... امی کو منانے کے لیے مہناز نے اپنے بڑے بھائی سہیل کو آگے کیا تھا۔۔۔

سہیل کی کچھ زیادہ چہیتی ہونے کے ناطے وہ اس کی کوئی فرمائش رد نہیں کرتا تھا۔ اس نے جیسے تیسے کر کے امّی کو راضی کر لیا تھا...

احمد فراز کے جیل جانے سے چند ماہ پہلے سہیل نے اچانک مہناز کو یونیورسٹی جانے سے روک دیا تھا۔۔۔ ان دونوں وہ اس کے بارے میں اچھا خاصا متفکر رہنے لگا تھا۔ اس کے بعد احمد فراز نے نوٹ کیا کہ سہیل ہر کسی سے کھنچا کھنچا سا اور گُم سُم رہنے لگا تھا۔۔۔

بعد میں حالات ایسے پیدا ہوئے کہ وہ دونوں پھر کبھی مِل بیٹھ کر کر اپنے مسائل ڈِسکَس نہیں کر پائے۔۔۔

جب وہ جیل سے باہر آیا تو پتا چلا کہ سہیل نے احمد فراز کے جیل میں جانے کے فوراً بعد مہناز کی شادی کر دی تھی۔۔۔

اب مہناز کو اپنے سامنے دیکھ کر احمد فراز کو اچھی خاصی حیرت ہو رہی تھی۔ کیونکہ سلمٰی خالہ اس سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتی تھیں...

تو پھر مہناز اسے ملنے کیوں آئی تھی اور وہ بھی بالکل اکیلی؟؟؟ اس وقت وہ انگلیاں مروڑتی بہت زیادہ گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔🥵

یوں لگتا جیسے وہ کچھ کہنا چاہتی ہے مگر ہمت نہیں پڑ رہی... احمد فراز نے اس کے لیے جوس منگوایا... 🍹 ایک دو گھونٹ بھر کر اس کے حواس قدرے بحال ہوئے۔

اب بتاؤ مہناز تم میرے پاس کیوں آئی ہو ؟؟؟
احمد فراز نے نرم ہموار لہجے میں پوچھا۔۔۔

فراز بھائی آپ کے جیل جانے اور سہیل بھائی کی موت کی اصل ذمہ دار میں ہوں. میری وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔۔۔ 😭😭😭

کیا کہہ رہی ہو مہناز !!! ان سب کے پیچھے تم کہاں سے آگئی...؟؟؟ وہ جو کرسی کی ٹیک لگا بیٹھا تھا ایک دم جھٹکے سے سیدھا ہوتے ہوئے بولا...😮😮😮

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Où les histoires vivent. Découvrez maintenant