Chapter 9 ☀

400 132 54
                                    

نئی جاب جوائن کرتے اسے دس - گیارہ دن ہوئے ہوں گے جب وہ ہوسپیٹل سے گھر لوٹی...

رویش صاحب آئے ہوئے ہیں اور پچھلے ایک گھنٹے سے بیٹھک میں بیٹھے تمہارا انتظار کر رہے ہیں... امی نے اس کے اندر داخل ہوتے ہی اسے بتایا ۔۔۔

وہ کیا کرنے آگئے اب ؟ طوبا پرس گلے سے اتارتے ہوئے ناگواری سے بولی.۔۔

مجھے کیا معلوم خود جا کر پوچھ لو سَپاَٹ لہجے میں
جواب دیتی امی کچن میں گھس گئیں.😡

چھوٹی سی بیٹھک جس میں پرانے طرز کی کرسیاں اور ایک میز تھی۔۔۔ جسے گیسٹ روم اور ڈرائنگ روم دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

اس وقت اس کے اندر بیٹھے اَدھیڑ عمر کے رویش صاحب جو کافی پریشان لگ رہے تھے۔۔۔

جبکہ بیچارے ابّو (پچھلے ایک گھنٹے سے) خاموشی سے ان کی کفیت کو دیکھ رہے تھے۔

اسلام علیکم !!! طوبا نے اندر داخل ہو کے سلام کیا۔
اسے دیکھ کر رویش صاحب جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے۔

آؤ طوبا کافی انتظار کروایا تم نے !!!
پلیز تشریف رکھے !!! ابّو کے ساتھ رکھی کرسی پر بیٹھتے ہوئے طوبا سے رویش صاحب نے کہا۔۔۔

طوبا کل سے ہم نے اپنے پرینک شو کے لیے ایک نئی لڑکی رکھ لی ہیں.... مگر اس سے پہلے آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں...؟ ۔۔۔ طوبا نے سر ہلا کر  رویش صاحب کو اپنی بات آگے بڑھانے دی...

آپ کی نوکری چھوڑنے سے ایک دن پہلے شوٹنگ کے بعد واپس جاتے ہوئے عمر اور اسامہ (اس دن کے کیمرا مین) سے کیمرا چھینا گیا تھا... کیا آپ کو یہ سب معلوم ہے؟؟؟ ۔۔۔۔ رویش صاحب دونوں ہاتھ کی انگلیاں پھنسا کر بغور اسے دیکھتے ہوئے بولے.🤔

اس دن شوٹنگ کے لیے جس پارلر سے میں تیار ہوئی تھی، مجھے وہیں سامان لوٹانا تھا۔ مجھے وہ پارلر پر اتار کر چلے گئے تھے. اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ ان سے کیمرا چھینا گیا تھا یا نہیں...؟ طوبا نے بے نیازی سے کہا۔۔۔

اصل میں مِس طوبا ہمیں لگتا ہے کسی نے آپ کو اس شو میں کام چھوڑنے کے لئے مجبور کیا ہے۔ پہلے ہمیں لگا شاید آپ کو دوسری جگہوں سے آفرز مل رہے ہیں پر ایسا نہیں ہیں؟ بلکہ آپ نے اس شعبہ سے ہی علیحٰدگی اختیار کرلی ہے جو کہ ایک سوچنے والی بات ہے 🤔؟؟؟

اسی لئے میں آپ کو خصوصی پیغام لیکر آیا ہوں کہ اگر کسی نے آپ کو پریشان کیا ہے... تو بلا جِھجک آپ ان کا نام سامنے لیکر آئیں... ہمارا چینل نہ صرف اس معاملے میں سٹینڈ لے گا، بلکہ آپ کو بھر پورا تحّفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔ آپ جانتے ہیں آج کا میڈیا کتنا آزاد ہے... عورتوں کے حقوق کو ہمیشہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ۔۔۔

آپ بے خوف ہو کر ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں... رویش صاحب پرجوش انداز میں بولے۔۔۔

[ابے بےوقوف میں تجھے کیسے بتاؤ کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے] 😫۔۔۔  طوبا نے دل میں کہا...

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now