Chapter 6 🍄

435 155 29
                                    

کیا بنا رہی ہو...؟ فون کرنے کے بعد آشیہ سیدھی کچن میں چلی آئی تھی۔ چائے کے ساتھ پکوڑے !!!
ویسے تم تو صرف چائے لوگی نہ...😤
ایسی سستی چیزیں تم بھلا کہاں کھاتی ہو۔ طوبا بیسن لگے آلو تیل میں ڈالتے ہوئے بولی...

اس وقت پورا کچن پکوڑوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا😋

کیوں نہیں کھاؤں گی... آپ کے گھر کےپکوڑے تو شروع ہی سے مجھے بہت پسند ہیں۔

آشیہ کڑاہی میں تلتے پکوڑوں کو للچاتی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولی.🤤

ہاں میں کہہ رہی ہو جیسے میری امی کے ہاتھ کی سلائی کے سامنے بازار کے یہ برینڈڈ سوٹ عام سے لگتے ہیں۔ ہے نا 😤

طوبا کا اشارہ آشیہ کے سوٹ کی طرف تھا...

۔ اب ایسی بھی کوئی بات نہیں تم خوامخواہ برا مان گئی ہو۔

میں تو یہ کہنا چاہ رہی تھی کہ اب تم یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ہو..۔۔ دو تین اچھے سوٹ بنا لینا...ایسی بھی کیا غربت!!! کہ گھر میں آنٹی کے سوٹ پہنے کی نوبت آگئی ہے... آشیہ اس کے کالے جوڑے کو استہزائیہ ہنسی کے ساتھ دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔

اپنی امی کے پہنے ہوئے ہیں کوئی خیرات سے اٹھا کر نہیں لائی... یہ جو روز آکر ہم غریبوں سے کھانے کے لیے... نئی نئی فرمائشیں کرتے رہتے ہو... اس سے ہمارا اچھا خاصا بجٹ ڈسٹرب ہوتا ہے... امی بیچاری تو مروت میں کچھ نہیں کہتی. مگر آپ لوگوں کو خود سوچنا چاہیے کہ اتنے امیر نہیں ہیں ہم جو یہ سب افورڈ کر سکیں۔

وہ ٹرے میں پکوڑے اور چائے رکھتے ہوئے بولی:
میں نے تو کوئی فرمائش نہیں کی... تم نے خود ہی بنائے ہیں.... آشیہ کندھے اچکا کر بولی۔۔۔

اسے جا کر اچھی طرح سے سمجھا دینا کہ آئندہ کچھ کھانے کو دل کرے تو باہر سے کھا لے

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

اسے جا کر اچھی طرح سے سمجھا دینا کہ آئندہ کچھ کھانے کو دل کرے تو باہر سے کھا لے... اب اتنے بھی غریب نہیں ہو تم کہ بازار سے ایک پکوڑے بھی افورڈ نہ کر سکو . طوبا وہی جملہ اس کے منہ پر مارتے ہوئے ٹرے اٹھا کر چلی گئی.

آشیہ کو یوں لگا جیسے طوبا نے اس کے چہرے پر کھینچ کر تھّپڑ مارا ہو!!!

غصے سے پاؤں پٹختے جس وقت وہ ( آشیہ) ہال میں آئی ... طوبا ، فیصل کے سامنے ٹرے رکھ کر جا چکی تھی. 🤭

آشیہ کو طوبا کی باتوں پہ اتنا شدید غصہ آیا ہوا تھا کہ کتّے کی طرح دل للچانے کے باوجود اس نے ایک پکوڑا بھی نہیں کھایا۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now