Chapter 15 🎨

369 117 66
                                    

آج سے دیڑھ سال پہلے !!!
ان دنوں طوبا بی ایس سی (Bsc) کے پیپر دے کر شرین
اپّی (آشیہ اور فیصل کی بڑی بہن) کی شادی کی تیاریوں میں بڑے جوش و خروش سے مصروف تھی۔۔۔

اگرچہ اس کے اور آشیہ کے تعلقات نہ ہونے کے برابر رہ گئے تھے مگر شرین اپّی اتنی اچھی تھیں... اس کی شادی میں شرکت نہ کر کے وہ ان کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتی تھی۔ اس بار امّی نے قدرے دل بڑا کر کے اسے شاپنگ کے لیے کچھ اضافی رقم دی تھی... طوبا نے دل کھول کر ارمان نکالے تھے...

آشیہ نے اپنے لیے آڈر پر شرارہ بنوایا تھا۔ جس پر کافی ہیوی کام کیا گیا تھا۔۔۔

جبکہ طوبا نے کپڑا لیکر امّی سے پرپل کَلر کی چولی اور
گرین کلر کا لہنگا سلوایا تھا۔ رات کو جب وہ تیار ہو رہی تھی تو کتنی سراہتی نظروں نے اسے دیکھا تھا۔۔۔

بچین میں وہ تھوڑی گول مٹول اور کیوٹ سی ہوتی تھی۔۔۔ جس کی صاف شیشے کی طرح چمکتی آنکھیں سب سے نمایاں لگتی تھیں۔۔۔

مگر اب عمر کے ساتھ اس کے نین و نقوش نکھر کر
مزید دلکش ہو گئے تھے۔ دوسرا پہلی بار وہ اتنے اچھے
کپڑوں اور جیولری کے ساتھ تیار ہوئی تھی...

کسی کام سے اندر آئے فیصل نے آئینے کے سامنے ہلکے گرین کلر کے دوپٹے کو سیٹ کرتی کنفیوز کنفیوز طوبا کو دیکھا..... تو نظر ہٹانا بھول گیا۔۔۔۔ ہاۓ !!! 😍🥰 !!!

یہ سچ تھا کہ اب وہ ان کے ہاں بہت کم آتی تھی۔ مگر
بچپن ان کا ایک ساتھ گزرا تھا۔ کسی زمانے میں آشیہ اور اس کی بڑی گہری دوستی ہوا کرتی تھی۔۔۔

مگر جب سے ان لوگوں کی مالی حالت مستحکم ہونا
شروع ہوئی تھی آہستہ آہستہ طوبا ان سے دور ہوتی گئی تھی۔۔۔۔

اس میں کچھ آشیہ کا رویہ بھی شامل تھا۔۔۔ سٹیٹس
اونچا ہونے کی وجہ سے اس کی بہت ساری نئی دوستیں بن گئی تھیں...اس نے جان بوجھ کر طوبا کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا تھا....

شادی پر وہ شرین اپّی اور سیما آنٹی کی وجہ سے آئی تھی۔۔۔ کیونکہ وہ آج بھی اسے ویسے پیار اور اہمیت دیتی تھیں جیسے بچین میں دیتی آئی تھیں۔۔.

بڑا گھر ہونے کی وجہ سے شادی کے سارے فنکشن گھر میں کئے جا رہے تھے۔ باہر لان میں دلہن کے لیے سٹیج بنایا گیا تھا باقی مہمانوں کی اَرینَجمَنٹ بھی وہیں کۓ گئی تھی۔

اس وقت پورا گھر روشنیوں سے جگمگا رہا تھا 💡 باہر میوزک 🥁🎷🎺🎼🎶 سے کان پڑی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔۔۔

اندر دو پٹّہ سیٹ کر کے ماتھے کی بِندیا سیدھی کرتے
ہوئے اچانک طوبا کی نگاہ فیصل پر پڑی جو پوری طرح اس کی طرف متوجہ تھا۔😲🙄

اندر دو پٹّہ سیٹ کر کے ماتھے کی بِندیا سیدھی کرتےہوئے اچانک طوبا کی نگاہ فیصل پر پڑی جو پوری طرح اس کی طرف متوجہ تھا۔😲🙄

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.
یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now