Chapter 7 🔥

413 134 28
                                    

احمد فراز سے نکاح کے بعد !!!
تیسرے دن کی صبح معمول کے مطابق تھی.... گیارہ بج چکے تھے جبکہ طوبا منہ پر کمبل لپیٹے ابھی تک سو رہی تھی۔

تم آج کام پر نہیں جاؤ گی؟ امی نے آکر فکر مندی سے پوچھا....

کیونکہ دو دن سےاسکی طبیعت خراب تھی ... سوچنے سوچنے میں... تو تیسرے دن امی نے اس سے پوچھا ۔۔۔

نہیں!!!  کمبل میں سے جواب آیا۔

کیوں؟؟؟
میں نے جاب چھوڑ دی ہے۔

کیوں چھوڑ دی ہے...؟  وہ جیسے شاک میں آگئیں۔

آپ کو پسند بھی نہیں تھی نہ یہ جاب ، کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی تھیں... اس لیے میں نے سوچا چھوڑ دوں...

یہ خیال مہارانی کو اب آیا ہے جب پورے خاندان میں تھُو !!! تھُو !!! ہوگئی... اب کیا فائدہ تھا چھوڑنے کا !!!

امی کی اس بات پر طوبا نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ہو گئی ہوگی کسی سے لڑائی ہے نا ... تمہاری بنتی تو ہے نہیں کسی سے... سعد بتا رہا تھا کہ اس رات تم بہت پریشان لگ رہی تھی؟

امی اسے ٹٹَولتے ہوئے پوچھ رہی تھیں. اس بات پر طوبا نے کمبل دھکیل کے اٹھ کر امی سے کہا : یہ جاب میں نے اپنی مرضی سے کی تھی اور چھوڑی بھی اپنی مرضی سے ہے... آپ تو ویسے بھی خوش نہیں تھیں اب اتنا کیوں پریشان ہو رہی ہیں...؟

دیکھ بیٹا میں تجھے جانتی ہوں ! تو باہر کے لڑکوں سے ہار ماننے سےتو نہ رہی ؟ ضرور کچھ نا کچھ تو ہوا ہے !! امی کو بتا دے اب جلدی سے !!!

اس نے اپنا تھوک حلق سے نیچے اتارا اور جلدی سے باتھ
روم میں گھس گئی. اور منہ دھوتے ہوۓ اس نے سوچا کہ کیا بتا دوں ؟ یا نہیں ؟

جب وہ باہر نکلی تو امی کمرے سے جا چکی تھی۔ اس کے سَیل فون پر بار بار NDTV کے پروڈیوسر کا کال آ رہا تھی... صبح طوبا نے عُمیر (اپنے ساتھ کام کرتے لڑکے کو فون کرکے اپنی جاب چھوڑنے اور استعفیٰ ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی)....

رویش صاحب شاید اس بارے میں کنفرم کر نا چاہتے تھے۔
چوتھی بار کال آنے پر طوبا نے بالآخر  فون اٹینڈ کر ہی لیا۔

یہ میں کیا سن رہا ہوں مِس طوبا ! آپ جاب چھوڑ رہی ہیں...؟ رویش صاحب کی آواز میں بے یقینی تھی۔

،، جی سر ،، مختصر جواب دیا گیا۔ ہموار لہجے میں سمجھانے کی کوشش کی گئی

جی سر میں آپ کی بات سمجھ سکتی ہوں مگر میری مجبوری ہے...

دیکھۓ مسِ طوبا اگر آپ اپنی سیَلری سے خوش نہیں ہے تو میں آپکو منہ مانگی قیمت دینے تیار ہوں ....

طوبا بس نہیں !!! نہیں !!! نہیں !!! میں جواب دیتی گئ-

اس کی کوئی وجہ تو ہوگی... ابھی تو آپ نے کامیابی کی طرف پہلا قدم رکھا تھا... آپ ایسے کیسے چھوڑ سکتی ہیں...؟

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now