Chapter 11 🎀

396 130 101
                                    

تمہارا شوہر !!!
لہجہ ایسا تھا کہ طوبا کے جسم میں سنسنی دوڑ گئی۔ اسے سب یاد آنے لگا 😰..... اب تک

اور جتنا جلدی اس حقیقت کو قبول کر لو اتنا تمہارے حق میں بہتر ہوگا۔ احمد فراز نے طوبا کے سفید پڑتے چہرے کو دیکھ کر سنجیدگی سے کہا۔۔۔۔

میں زبردستی کے اس رشتے کو نہیں مانتی... میرا بہت جلد رشتہ طے ہونے والا ہے، بہتر یہی ہو گا تم اس رشتے کو ختم کر دو !!!

میں اگر طلّاق نہ دوں تو کیا کرو گی؟
دلچپسی سے پوچھا گیا۔ 😏

مجھے عدالت میں جانے پر مجبور مت کرو!!!
وہ عدالت پر زور دے کر بولی...

عدالت !!! احمد فراز طنزیہ انداز میں مسکرایا۔ 😁 عدالت جانے کے بعد جب سب کو تمہارے نکاح کا پتا چلے گا تو کس کس کو جواب دو گی..؟ 😆

میں لوگوں سے نہیں ڈرتی احمد فراز !!!
اور میں عدالت سے نہیں ڈرتا طوبا !!!
،، وہی لہجہ وہی انداز ....،،

طوبا زچ ہو کے رہ گئی۔ اس دوران اس کے موبائل پر کال آنے لگی. دونوں کی نظر میں آپس میں ٹکرائیں...

طوبا نے الرٹ انداز میں پرس کی طرف دیکھا...
اٹھا لو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ احمد فراز بے فکری سے بولا۔

وہ تیزی سے کچن کاونٹر پر پڑے پرس کی طرف بڑھی. سعد کی کال آ رہی تھی. وہ سیل فون نکال کے کچن سے باہر جانے لگی۔

آں... ہاں... کال تم میرے سامنے اٹینڈ کرو گی. وہ چھری 🔪 اٹھا کر اسے واپس آنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا۔

طوبا نے زہریلی نظروں سے اسے گھورتے ہوئے اوکے کا بٹن دبا دیا۔۔۔

ہیلو... اپّی آپ گھر پہنچ گئی ہیں؟

ہاں.....  مختصر جواب دیا گیا۔

کھانا کھایا ہے؟ کھا لیا ہے...
وہ اپنے لہجے کو نارمل ظاہر کرتے ہوئے بولی...

مجھے پتا ہے آپ جھوٹ بول رہی ہیں... کیونکہ شام کا کھانا تو امی نے بنایا ہی نہیں تھا۔۔۔ سعد اس کے لیے فکر مند لگ رہا تھا۔۔۔

کباب پڑے ہوئے تھے... وہی تل لیے ہیں...
وہ احمد فراز کو ایک نظر دیکھ کر بولی... جو خاموشی سےکھانا کھانے میں مصروف تھا۔ 😋

امی آپ سے سخت ناراض ہیں ... چند لمحے سکون
کے بعد سعد دوبارہ بولا... آپ کو اس طرح انکار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واپس کب آرہے ہو؟ وہ اس کی بات نظر انداز کرکے بولی...

پتا نہیں ابھی تو کھانا بھی نہیں لگا شاید لیٹ ہو جائیں۔

اچھا اچھا بس آپ نکلنے والے ہیں (طوبا جان بوجھ کراحمد فراز کو سنانے کے لیے اونچی آواز میں بولی)

اور ﷲ حافظ کہتے ہوئے اس نے جلدی سے کال کاٹ دی....

احمد فراز کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی.😏 آپ کے ہاں مہمانوں کو کھانے کے بعد چائے ☕ نہیں پلائی جاتی کیا ؟؟؟

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now