Chapter 26 💫

322 110 41
                                    

طوبا کے جانے کے بعد بے چینی سے پہلو بدلتے ہمایوں کے لیے ایک ایک سیکنڈ گزارنا کسی قیامت سے کم نہ لگ رہا تھا۔۔۔🥵💓

وہاں سے اٹھ کر طوبا اپنے بیڈ روم میں آئی...
سامنے ٹیبل پر احمد فراز کا لیپ ٹاپ پڑا ہوا تھا۔۔۔

" سنو آئندہ تمہارا سامنا ہمایوں سے ہو تو قدرے محتاط رہنا."

لیپ ٹاپ اٹھاتے ہوئے نہایت سنجیدگی سے کہے گے احمد فراز کے یہ الفاظ اچانک اس کے دماغ میں گونجے۔😧

اس دن شازیہ باجی کے گھر سے ہو کر واپس آتے ہوئے راستے میں پتا نہیں کیوں احمد فراز نے اسے یہ کہا تھا...

جہاں تک وہ احمد فراز کو جان پائی تھی... وہ بِلا وجہ کسی کے بارے میں ایسی بات نہیں کیا کرتا تھا۔۔۔ اگر اس نے ہمایوں کے بارے میں اسے خبر دار کیا تھا تو یقیناً اس کی کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوگی...🤔

ایسے میں وہ اپنے شوہر کی اتنی اہم چیز کیسے اس کے
حوالے کر سکتی تھی۔۔۔ لیپ ٹاپ اٹھا کر اس نے الماری میں رکھ کر تالا لگایا اور خود کو کمپوز کرتی واپس آئی

دونوں میاں بیوی نے طوبا کو خالی ہاتھ دیکھ کر سوالیہ نگاہیں اس پر مرکوز کر دیں...

لیپ ٹاپ گھر پر نہیں ہے۔۔۔ اب مجھے یاد آرہا ہے...
ایک دن پہلے شام کو وہ اپنے کسی دوست کو ملنے گئے تھے. تو لیپ ٹاپ ساتھ لے گئے تھے۔۔۔

طوبا نے اتنی عمدگی اور غیر متزلزل ہے میں جھوٹ جیسے واقعی لیپ ٹاپ گھر پر نہ ملنے پر اسے سب سے زیادہ افسوس ہورہا ہو...😞😔

شازیہ کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ اُبھری جبکہ ہمایوں تشویش سے اس کے دوست کے بارے میں پوچھنے لگ گیا...

جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا مجھے اپنے شوہر کے دوستوں اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے... وہ روہانسی ہو کر بولی...

کوئی بات نہیں تم اتنی ٹینشن مت لو... پولیس اپنے طریقے سے کام کر رہی ہے ناں... انشاءﷲ ہم جلد احمد فراز کا پتا چلا لیں گے۔۔۔ شازیہ نے طوبا کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا۔۔۔

شاید لیپ ٹاپ کی مدد سے ہم احمد فراز کے دشمنوں تک
جلدی پہنچ جاتے کیا آپ مکمل sure ہیں لیپ ٹاپ گھر پر نہیں ہے ؟؟؟ ہمایوں نے ایک اور کوشش کی...

جی میں بھلا کیوں چھپاؤں گی... انفیکٹ میں تو خود چاہتی ہوں کہ میرا شوہر جلد از جلد بازیاب ہو اس بار وہ قدرے تلخی سے بولی...

اصل میں پہلے آپ نے کہا کہ لیپ ٹاپ گھر پر ہے اس لیے میں کنفرم کرنا چاہ رہا تھا کہ شاید وہ گھر پر ہو...
ہمایوں نے ہڑ بڑا کر فوراً وضاحت پیش کی... حالانکہ وہ اتنی معمولی باتوں کی وضاحتیں دینے والا تھا نہیں...

جانے دیں ایک لیپ ٹاپ ہی کی تو بات ہے... پہلے پریشانی کی وجہ سے دوست کی طرف خیال نہیں گیا ہوگا۔۔۔ شازیہ نے بات کو سمیٹتے ہوئے کہا۔۔۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now