3~Sorry

508 37 31
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

An apology is a lovely perfume.
It can transform the clumsiest moment into a gracious moment.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀

پیرس پہ ایک اور صبح چھا گئی تھی اور موسم دھند کی نظر تھا. شدید سردی کے عالم میں بھی زندگی اپنے راستے پہ رواں دواں تھی... پینتھیون سوربون یونیورسٹی بھی ہمیشہ کی طرح اپنے ماحول میں مگن تھی. اور آج کچھ نئے لوگوں کا اضافہ ہونے والا تھا. آج یہاں پر ایک ساتھ دو لیمبورگھنی نے آکے بریک لگائی تھی... اور اس گاڑی سے نکلنے والے دو لوگ سب کی نظروں کا مرکز تھے.

 اور اس گاڑی سے نکلنے والے دو لوگ سب کی نظروں کا مرکز تھے

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

اذان اور ساحر... کل تک تو اذان اسے نظر انداز کر رہا تھا... تو ایک دم سے کیا ہو گیا تھا... وللہ!! وہ تو اب یہ دونوں ہی بتا سکتے تھے. اذان اور ساحر اپنے اردگرد کے لوگوں سے بے خبر  اور بے نیاز اپنے اٹیٹیوڈ میں چل رہے تھے. اور اردگرد موجود لوگوں کی سرگوشیوں سے ان کے چہرے پہ طنزیہ مسکراہٹ بِکھر رہی تھی. لمبا قد، موسم کی مناسبت سے ڈیسنٹ ڈریسنگ ، اور ایک کشش تھی ان میں جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی تھی اور لوگ کھِچے چلے جاتے تھے.

لیکن وہ دونوں لوگوں کی باتوں پہ دھیان دیے بغیر وہاں سے چل دیے. اوڈیٹوریم سے گزرتے ہوئے اسے آئرہ نے دیکھا تھا. اور ساتھ ہی اسے کل والا واقعہ یاد آگیا... جب اسنے ساحر کو تھپڑ مارا تھا.
"مجھے اس سے معافی مانگنی چاہیے. آخر غلطی بھی تو میری تھی." آئرہ نے دل میں سوچا تھا.

" ہے سنو!!" آئرہ نے  اسے زور سے پکارا تھا...  وہ رکا اور پلٹا اور ساتھ میں اذان بھی کے کیا واقعی اسے پکارا گیا تھا. آئرہ اس کے پاس آرہی تھی اور اس کے پہنچنے تک اذان ساحر کو کچھ کہہ کے وہاں سے چلا گیا تھا...

"وہ مجھے تمہیں سوری کہنا تھا کل جو بھی ہوا... میں بہت غصے میں تھی کے مجھے احساس نہیں ہوا. "
آئرہ نے اسکے پاس پہنچ کے شرمندگی سے کہا.

"یو شُڈ بِی!" ساحر نے نخرے سے کہا اور جانے کے لیے مڑنے ہی لگا تھا کہ...

"ایکسکیوز می؟" ساحر کے جواب پہ آئرہ کا دماغ گھوم گیا تھا. کیونکہ اسے ساحر سے اس رویے کی توقع نہیں تھی... ایک تو وہ معافی مانگ رہی تھی اوپر سے وہ نخرے دِکھا رہا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now