6~Aryan Kapoor

355 33 23
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

The best and most beautiful things in the world cannot be seen or even touched. They must be felt with the heart

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

"اسپیشل قسط"

عنایہ اذان آئرہ اور ساحر کیفے میں آج ایک ساتھ بیٹھے تھے. "ساحر تمہارا طریقہ تو بہت مختلف تھا ویسے ماننا پڑے گا۔" عنایہ ہنسی سے بےحال ہو رہی تھی. "تم نے مجھے ڈرا دیا تھا ساحر۔" آئرہ اب بھی اس منظر سے باہر نہیں آئی تھی.

"واقعی؟؟ تم اتنا اٹیٹیوڈ دکھاتی ہو تو میں نے سوچا زرا دیکھیں تو سہی کے وائلڈ کیٹ کتنی مضبوط ہے." ساحر نے شرارتی مسکراہٹ سے کہا .

"ہا ہا ہا ویری فنی... ویسے تم گاتے بہت اچھا ہو." آئرہ نے بلآخر ساحر کی تعریف کردی تھی.

"تمہیں پتا ہے بھائی بھی بہت اچھا گاتے ہیں۔" ساحر نے اذان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا. اور اذان جو کے جوس کا گھونٹ بھر رہا تھا یہ سنتے ہی جوس جیسے اسکے گلے میں پھنس گیا تھا. اور اسنے ایک تیز نظر ساحر پر ڈالی تھی.

"واٹ؟؟؟" عنایہ اور آئرہ ایک ساتھ بولی تھیں اور پھر اذان کی طرف دیکھا جو ساحر کو گھور رہا تھا. "ارے ہم دوست ہیں نا تو کبھی کبھی میں اپنے بڑے بھائی کی طرح بھی ٹریٹ کرلیتا ہوں۔" کہہ کے اسنے اذان کو آنکھ ماری تھی.

"اوہ ہمیں لگا تم سنجیدہ ہو۔" آئرہ نے سانس بحال کرتے ہوئے کہا اور تب وہاں فریال آئی تھی.

"ایکسکیوز می!" فریال نے انہیں مخاتب کیا.

اور اسے دیکھتے ساتھ ہی کھڑے ہونے والوں میں سب سے پہلے اذان تھا. " تم یہاں؟" اذان بہت حیران ہوا تھا ساتھ ہی ایک بار پھر ساحر کو گھورا "تم نے بتایا کیوں نہیں؟" اذان نے اس سے پوچھا.

"ارے میں کل ہی آئی ہوں۔" فریال نے جواب دیا. "مجھے وقت نہیں ملا بتانے کا۔" ساحر نے سر کھجانے کے سے انداز میں معصوم سی شکل بنا کے کہا.

فریال نے عنایہ سے اپنا اِنٹرو کروایا ، آئرہ سے تو وہ پہلے بھی مل چکی تھی. اور پھر وہ پانچ آج ایک ساتھ بیٹھے تھے.. کوئی اپنی سناتا کوئی دوسرے کی سنتا...  سلسلہ بڑھنے لگا تھا اور شاید بڑھتا ہی جانا تھا.

¤-----------¤-------------¤

اگلا دن ایک اور نئی کہانی لیکر آیا تھا. آج ایک خاص دن تھا کچھ خاص لوگوں کیلیے.

آج یونی میں سب ایک خاص طرز کے ملبوسات میں ملبوس تھے. کیوں؟ کیونکہ آج انکا یومِ آزادی تھا.

پیرس کے یومِ آزادی کا دن جس کی تیاریاں تو کافی دنوں سے جاری تھیں اور رات کے بارہ بجے اس دن کا باقاعدہ استقبال کیا گیا تھا پورے جوش و خروش اور دلی جزبے کے ساتھ...  گھر، عمارات اور گلیوں کو خوب سجایا گیا تھا. اور ایسی ہی سجاوٹ یونی میں بھی کی گئی تھی. اور تمام اسٹوڈنٹس میں بھرپور جوش و خروش دیکھا جا سکتا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now