18~That two years

161 10 1
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

“Life can only be understood backwards; but it must be lived forwards.”

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

پیرس کی ایک نئی صبح.. ایک نیا دن اور زندگی کے پنوں پہ کچھ نئی تحریریں.

اذان پھر سے نائل کو فون کرنے کی کوشش کر رہا تھا. لیکن وہ اب بھی استعمال سے باہر تھا. اور اب تو اسکے غصے کی آخری حد بھی پار ہو گئی تھی.

وہ چہرہ جھکائے مسلسل نائل کو فون کر رہا تھا اور تیزی سے چل رہا تھا جب اسکی ٹکر ہوگئی. عنایہ سے!

"کیا مصیبت ہے! نظر نہیں آتا کیا؟ دیکھ کر نہیں چل سکتے؟" عنایہ بہت چِڑی ہوئی تھی. اذان پہلے ہی غصے میں تھا اب تو اسکے سر پہ آکے لگی تھی.

"اور اگر یہی میں تم سے کہوں تو؟"

"تم مجھ سے ایسے بات نہیں کرسکتے."

"اوہ ریئلی! تم ہوتی کون ہو مجھے بتانے والی کہ مجھے کس سے کیسے بات کرنی چاہیے۔ ہر کوئی اس زین جیسا نہیں ہوتا جو تمہاری دھمکی سے ڈر جائے.   Got it!!! تم اپنے آپکو اتنی اہمیت مت دو. تم ہر کسی کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور نھیں کرسکتی. تو دفع ہو جاؤ یہاں سے. اور دوبارہ مجھسے اس لہجے میں بات کرنے کی جرأت مت کرنا."

اذان نے اسکی بات کاٹتے ہوئے اسے کہا اور اسکا ردِعمل دیکھے بغیر چلا گیا. اور عنایہ نم آنکھوں کے ساتھ خاموشی سے اسے جاتے دیکھتی رہی.

اذان نے کل عنایہ کو کیفے میں زین سے جھگڑتے دیکھا تھا جس سے اسے عنایہ کا چہرہ یاد تھا۔ وہ اتنی آسانی سے کسی کو بھی نہیں بھولتا تھا۔ لیکن پھر ایک جگہ پر رکتے اسے احساس ہوا کہ اسنے کیا کیا۔ اسے ایسے بات نہیں کرنی چاہیے تھی.  وہ اتنے غصے میں تھا کہ پتا نہیں کیا کچھ بول گیا۔ لیکن اب پچھتانے سے کوئی فائدہ نہیں تھا اسے نائل کو کال کرنی تھی.  لیکن بےسود...

اذان نے کچھ وقت کے لیے  اپنے دوسرے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری سمجھا.  اسے ان لوگوں کی لسٹ چاہیے تھی جن کا ایپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس تھا کیونکہ سمگلنگ سے متعلق کام ایسے لوگوں کے لیے زیادہ آسان ہوتا ہے اور یہ ڈیٹا تو کچھ پیسوں کی عوض آسانی سے مل جانا تھا.

کچھ وقت بعد وہ لسٹ اسکے ہاتھ میں تھی...

¤----------¤-----------¤


نائل نے یونی میں اپنا پہلا قدم رکھا تھا۔ لیکن اب اس میں کچھ یاد کرنے کچھ محسوس کرنے جیسے احساس ختم ہوگئے تھے.

وہ چلتا جارہا تھا جب اسنے گاڑڈن میں کچھ لڑکوں کو ایک لڑکی کے پاس کھڑے دیکھا اور اس کی چھٹی حس بتا رہی تھی کہ یقیناً کچھ دیر میں لڑنے والے تھی اور یہ موقع اسے گوانا نہیں تھا۔ اسنے اپنا فون نکالا اور وڈیو بنانے لگا، اور وہی ہوا کہ آئرہ نے ان لڑکوں کی پٹائی شروع کردی تھی اور وہ اپنی ہنسی کو نہیں روک پایا...

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now