4~Innocent Gangster

366 33 14
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

Innocence is the weakest defense

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

یونیورسٹی آج غباروں ڈانسنگ لائیٹس سے سجی ہوئی تھی. اور جو تھوڑی سجاوٹ رہ گئی تھی وہ پوری کی جا رہی تھی. پارٹِسپینٹس اپنی پریکٹس میں مصروف تھے. اور آج کا دن کچھ نیا لانے والا تھا.

جہاں پر سٹیج لگایا گیا تھا اس سے زرا فاصلے پر آئرہ اپنے فون میں سکرولنگ میں مصروف نظر آرہی تھی. دوست جتنے بھی ہوں ایک بہت قریبی دوست نہ ہو تو کوئی بھی خاص دن اتنا خاص نہیں رہتا.

 دوست جتنے بھی ہوں ایک بہت قریبی دوست نہ ہو تو کوئی بھی خاص دن اتنا خاص نہیں رہتا

Ups! Gambar ini tidak mengikuti Pedoman Konten kami. Untuk melanjutkan publikasi, hapuslah gambar ini atau unggah gambar lain.

"ایکسکیوزمی؟" آئرہ کو ایک لڑکی نے پکارا. جو اسکے پاس کھڑی تھی. آئرہ نے اسے دیکھا "جی؟" "کیا میں آپکو جوئن کر سکتی ہوں؟"
"جی ضرور" آئرہ نے مسکرا کے کہا. اور اپنا فون سائڈ میں رکھ دیا.

"میرا نام فریال ہے. نیو ایڈمیشن."
وہ گوری رنگت والی لڑکی گھنگرالے کندھے تک آتے بال وہ ٹوم بوئے سی نظر آتی تھی.

"میں آئرہ۔ نیو ایڈمیشن واقعی؟" آئرہ کو یقین نہیں آرہا تھا اور اسکے تاثر دیکھ کے فریال ہنس پڑی.
"میرا مطلب تھا کے میرا ٹرانسفر ہوا ہے. سوشیالوجی تھرڈ ایئر."

"اوہ اوکے مجھے لگا..."

"تمہیں لگا میں فیل ہوئی ہوں گی اور میں فرسٹ سمسٹر کی ہوں؟" فریال نے اسکی بات مکمل کی۔

لیکن آئرہ نے کچھ نہیں کہا اور شرمندگی سے مسکرا کے چپ ہو گئی.

"آئی ایم سو ایکسائٹڈ فور ٹوڈیز کانسرٹ۔" فریال نے خوشی سے کہا.

"میں بھی پارٹِسپیٹ کر رہی ہوں۔" آئرہ نے پورے اٹیٹیوڈ سے کہا.

"ریئلی؟ اور تمہیں پریکٹس کی ضرورت نہیں کیا؟" فریال نے سوالیہ نظروں سے پوچھا. کیونکہ وہ بہت بے فکر بیٹھی تھی. کوئی جلد بازی نہیں ، کوئی ٹینشن نہیں.

"مجھے پریکٹس کی ضرورت بھی نہیں .. آئی ایم اول اوور دی بیسٹ" آئرہ کا اٹیٹیوڈ کبھی کم نہیں ہوتا تھا.

"لیکن اس بار نہیں سویٹ ہارٹ۔"
فریال اور آئرہ کی آواز میں ایک تیسری آواز نے حصہ لیا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang