12~Nagin Dance

308 30 11
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

"We're all a little weird.
And life is a little weird.
And when we find someone whose weirdness is compatible with ours,
we join up with them and fall into mutually satisfying weirdness and call it love-true love."
-Robert Fulghum
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

نائل اور ایشل لیونگ میں اکیلے بیٹھے سرگوشیاں کر رہے تھے جب اذان بھی انکے پاس آکر بیٹھ گیا.

"ہیلو منکیز کیا باتیں کر رہے کو؟" اذان نے میگزین ہاتھ میں پکڑتے اسے کھولتے ہوئے پوچھا

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

"ہیلو منکیز کیا باتیں کر رہے کو؟" اذان نے میگزین ہاتھ میں پکڑتے اسے کھولتے ہوئے پوچھا.

"ڈونٹ کال اس منکیز." نائل اور ایشل ہم آواز چلائے تھے.

"اچھا اچھا ٹھیک ہے۔ کان تو مت پھاڑو۔" اذان نے کان پر ہاتھ رکھتے کہا.

"یہی اچھا ہے آپکے لیے۔" ایشل نے منہ بنا کے کہا تھا.

"تو پھر کیا ڈسکس ہورہا ہے؟" اذان نے ان سے سرسری سا پوچھا.

"کچھ بھی نہیں بس ایسے ہی۔" لیکن ایشل کے انداز پر اذان نے اسے بغور دیکھا تھا.

"ہاں بھائی کچھ بھی تو نہیں۔" نائل نے ایشل کی تائید کی.

"تو مجھے کیوں کسی گڑبڑ کی بو آرہی ہے؟" اذان نے دونوں کو دیکھتے پوچھا. اس پر ایشل اٹھ کر اذان کے پاس آکر بیٹھ گئی اور اسکے کندھے پر ہاتھ رکھتے گویا ہوئی۔

" اوف او بھائی آپ ہمیشہ ہم پر شک کرتے ہیں.. ہم تو کتنے معصوم ہیں۔" اس پر دونوں نےمعصوم صورت کے ساتھ اذان کو دیکھا، جیسے یہ پوری دنیا میں واحد معصوم ترین لوگ ہیں. لیکن اذان اس بات پر ہنس پڑا۔

"معصوم اور تم دونوں؟ کیا مزاق ہے۔"

"ہووو تو آپ ہمیں کیا سمجھتے ہیں ہاں؟" نائل نے خفگی سے پوچھا.

"تم مجھ سے جواب چاہتے ہو؟" اذان نے 'مجھ' پر زور دیتے آبرو اچکاتے سوال کیا.

"خیر چھوڑیں... آپ کے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔" نائل نے بات وہیں چھوڑ دی کیونکہ وہ جانتا تھا ان دونوں کے بارے میں اذان کیا رائے دیگا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now