5~Sweet Sorry

384 39 27
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

Sorry doesn't prove anything unless you mean it.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

اذان عنایہ کو اپنے گھر لے آیا تھا... اسے بیڈ پہ لیٹاکے وہ اٹھنے لگا تھا کہ وہیں رک گیا. چہرہ اسکی طرف کرتے اسنے دیکھا کہ عنایہ نے اسکا دائیاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ میں مضبوطی سے تھام رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ اٹھ نہیں پایا تھا... اسکے ہاتھ سے اذان کی نظر اسکے چہرے کی طرف گئی تھی جو کے ہوئی تو بیہوش تھی لیکن اب پرسکون گہری نیند میں لگ رہی تھی. اور تب اذان کے سامنے ایک اور جھلک گزری تھی. یاد کے ایک منظر کا سایہ اسکے ذہن سے گزرا تھا.. لیکن حال کا ایک اور جھونکا اسے واپس اسی کمرے میں لے آیا تھا... دوبارہ سے عنایہ کو دیکھتے اسے بہت کچھ یاد آرہا تھا.. وہ سب جس سے وہ انجان تھی، ان سب پریشانیوں سے...ٹینشنز سے...اور زندگی میں آنے والے کچھ خطرات سے... تب اذان نے ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ اسکی گرفت سے آزاد کیا... اور لمحے بھر میں وہ کمرے سے باہر آگیا ...

زندگی اگر کچھ لیتی ہے تو بدلے میں کچھ دیتی بھی ہے.. کسی بھی ایک غم کی وجہ سے یہ انسان کو ایک جگہ پر اپنے قدم جمانے نہیں دیتی ... یہ آپ سے ہر وہ کام کروا دیتی ہے جو آپ کرنے کے روادار نہیں ہوتے.

اپنے کمرے میں آکر اسنے ساحر کو فون کیا.

"کیا ہوا تھا؟ سب ٹھیک تو ہے؟" ساحر نے تشویش کے عالم میں پوچھا. اذان نے اسے سارا واقعہ سنایا.

"ساحر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ کڈنیپنگ تاوان کے لیے نہیں تھی۔" آہستہ آہستہ اذان غصے میں آنے لگا تھا... ایک تو اسے غصہ بہت جلدی آتا تھا... ہیں نا؟؟؟

"مجھے اس میں اسی کا ہاتھ لگتا ہے۔" ساحر کچھ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا.

"ایک بار... بس ایک بار وہ ہاتھ آجائے پھر اسے مجھ سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا." اب تو اسکے غصے کی انتہا نہیں تھی.

" کالم ڈاؤن اذان! ہمیں ہمارے ہر قدم میں احتیاط برتنی ہوگی... بائے دا وے اب وہ کیسی ہے؟" بات کرتے کرتے ساحر نے عنایہ کا پوچھا.

"ٹھیک ہے لیکن بیہوش ہے."

"ٹھیک ہے اپنا خیال رکھیں .. کل ملتے ہیں۔"
اور ایک دوسرے کو الوداع کہہ کے کال کاٹ دی گئی.

¤---------¤----------¤

ایک نئی صبح کا سورج طلوع ہو چکا تھا... کچھ نئے انداز میں کچھ اور بہانے اور جھوٹ کا پِٹارا لیکر...

اس کمرے میں آتے ہیں جہاں عنایہ ابھی تک سو رہی تھی... اور اب آکے اسکی آنکھ کھلی تھی... رات کے واقعے کے بعد وہ اب اٹھ رہی تھی. وہ بند آنکھوں سے اُٹھ کے بیٹھی تھی جب اسے اپنے پورے جسم میں درد محسوس ہوا تھا... آنکھیں مکمل کھولتے ہی اسنے اپنے آپکو ایک نئی جگہ پر پایا تھا. تب اسے رات کا واقعہ صحیح طور پر یاد آیا تھا.. اسے ڈر بھی محسوس ہونے لگا... کہ وہ کہاں ہے؟ یہاں کیسے آئی؟ یہ کونسی جگہ ہے؟ ایک یہ لمحہ تھا اور ایک اگلا کے وہ کمرے سے باہر بھاگی تھی...عنایہ کو کوئی خوف نہیں تھا کے کسی بھی وقت کوئی بھی کہیں سے نکل آئے اور اسے پکڑ لے اسے تو بس یہاں سے نکلنا تھا اور اس دوران کوئی اچانک سے اسکے سامنے آگیا تھا اور عنایہ اس سے ٹکرا گئی.

دوستی اور محبت | ✔Donde viven las historias. Descúbrelo ahora