26~Happy Birthday Nael

159 15 0
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

Wishing you a day filled with happiness and a year filled with joy. Happy birthday!

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

آئرہ اور عنایہ ان دونوں کو توڑ کر وہاں سے جانے ہی لگی تھیں۔ فریال اب آپے سے باہر ہوچکی تھی.

"تم لوگ کچھ بولتے کیوں نہیں ؟ روکو انہیں.. وہ ایسے کیسے تم دونوں پر شک کرسکتی ہیں۔" فریال نے اذان کو دیکھتے کہا.

"جانے دو انہیں ...فریال۔" نائل نے اداسی سے کہا.

"کیوں ؟ اگر انہیں جانا ہے تو بیشک چلی جائیں لیکن سچ سن کر۔" فریال کی آواز اس قدر بلند تھی کہ اسکے یہ الفاظ سن کے آئرہ اور عنایہ کے قدم بیچ راستے میں ہی جم گئے. وہ دونوں واپس پلٹیں...

"سچ؟ کیسا سچ؟" آئرہ نے ناسمجھی سے پوچھا.

"تم لوگوں کو آج ان لاشوں پر ترس آرہا ہے نا... مگر یہی وہ لوگ تھے جو تم لوگوں کو مار دینا چاہتے تھے(یہ سنتے ہی دونوں نے چونک کر ان لاشوں کو دیکھا) اگر یہ دونوں آج انہیں نہ مارتے ... تو تم لوگ کل زندہ نا ہوتیں۔" فریال اپنی ساری بھڑاس نکال رہی تھی.

"واٹ؟؟؟ تم کہنا کیا چاہتی ہو؟" عنایہ نے سوال کیا.

" میں جانتی ہوں کہ ساری حقیقت تم دونوں کو زین نے ہی بتائی ہے... لیکن کیا تمہیں پتا ہے کہ ایکچل میں خود زین کون ہے؟" فریال نے سوالیہ نظروں سو پوچھا.

"وہ انٹرنیشنل گینگ کا لیڈر ہے. آریان کپور... انڈین سمگلر... اور یہاں بھی وہ صرف اپنے مقصد کے لیے آیا ہے... لڑکیوں کے ساتھ اسکا اتنا میل جول... پہلے انہیں ٹریپ کرنا اور بعد میں یا تو ریپ کردینا یا بیچ دینا یا پھر جو بھی اسکا دل کرے... یہی وجہ ہے کہ نائل اور اذان نے تم دونوں سے دوستی کی صرف تمہاری حفاظت کے لیے... کیونکہ جو آریان کے نشانے پر ہیں ان میں تم دونوں ٹاپ اوف دی لسٹ ہو... تم دونوں امیر گھرانے سے ہو اس لحاظ سے بھی اسے فائدہ ہی ہوگا. "

فریال جیسے جیسے اپنے الفاظ ادا کر رہی تھی ویسے ویسے ان دونوں کے تاثر بدل رہے تھے... حیرانی ، خوف، شرمندگی، اور کیا کچھ نہ تھا انکے چہرے پر .

"تم... تم ... ہمیں پروٹیکٹ کر رہے تھے؟" آئرہ نے جزباتی ہوکے پوچھا.

"اور جنہیں تم لوگ چیٹر کہہ رہے ہو کیا تم لوگ زرا سا بھی اندازہ کرسکتے ہو کہ اپنی زندگی میں انہوں نے کتنا کچھ برداشت کیا ہے۔" فریال تو آج چپ نہیں ہونے والی تھی اور اتنی دیر سے کھڑے نائل اور اذان اب فریال کی اس بات پر جاگے تھے.

"نہیں فریال۔" اذان نے اسے روکا.

"نہیں اذان بولنے دو مجھے آج۔" اسنے ٹھان لی تھی.

"نہیں فریال جنہوں نے ہم پہ یقین نہیں کیا.. ہمیں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا... انہیں وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. انہیں کوئی حق نہیں ہے ہمارے بارے میں جاننے کا۔" نائل کے چہرے پر دکھ اسکے دل کا حال بیان کر رہا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now