28~Dinner

169 15 0
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

I can talk to hundreds of people in one day but non of them compare to the smile you can give me in one minute.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

یونی میں اپنا جھوٹ پکڑے جانے کے بعد سے نِلیا ہونی نہیں آئی تھی۔ وہ اتنی کم اعتمادی کا شکار تو نہ تھی کہ اپنی بے عزتی کے خوف سے ڈر کر بیٹھ جاتی۔ تو پھر وہ کہاں تھی۔۔۔وہ جہاں تھی بہت برے حال میں تھی۔ قسمت زیادہ دیر آپکا ساتھ نہیں دیتی۔۔۔ ایک دن اپنے ہر برے کام کا بدلہ ہر کوئی پاتا ہے۔۔۔ وہ بھی اپنی سزا کاٹ رہی تھی۔

نِلیا جو کام کر رہی تھی وہ اسکی ہیڈ ضرور تھی لیکن اس سے اوپر بھی کچھ لوگ تھے جو پردے میں رہ کر نِلیا سے اپنے کام کرواتے تھے۔

اب جب وہ پکڑی گئی تھی اور چار دن سے ٹارچر ہو رہی تھی تب اسے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔۔کیونکہ اگر وہ بچانے آتے تو خود بھی اسی ٹارچر کا شکار ہوتے۔ لیکن انہیں یہ بھی ڈر تھا کہ اگر نِلیا نے سارا کچھ بتا دیا تو وہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

آج بھی وہ ایک کمرے میں بندھی بیٹھی تھی۔ جہاں صرف ایک بلب کی روشنی تھی اور وہی اسے پریشان کرنے کے لیے کافی تھی۔

وہ سامنے پڑے ٹیبل پر سر رکھے بیٹھی تھی جب اسنے اندر آتے قدموں کی آواز سنی لیکن اسنے سر نہیں اٹھایا وہ جانتی تھی کہ وہ کون تھا...

"کب تک خود کو ہلکان کرتی رہوں گی نِلیا؟ تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا ورنہ وہ بہت پہلے آجاتے۔" اسنے بلکل نِلیا کے سامنے بیٹھتے کہا، تو اسنے سر اٹھا کے اسے دیکھا۔

"تمہیں جو کرنا ہے کر لو۔۔۔لیکن میں کچھ بھی نہیں بتاؤں گی، سنا تم نے اذان.. میں۔۔۔کچھ۔۔۔ بھی۔۔۔ نہیں۔۔۔بتاؤں۔۔۔گی۔" الفاظ چبا کر ادا کرتی وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ رہی تھیں۔ لیکن اذان پرسکوں بیٹھا تھا۔

"ٹھیک ہے مت بتاؤ۔۔۔ کوئی اور بات کرتے ہیں۔۔۔ تم نے کہا کہ ہم تمہاری تمہارے باس سے بات کروادیں۔۔۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے، ہم نے کروادی تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ تم کہاں ہو۔ لیکن کیا کیا انہوں نے؟ کوئی آیا تمہارے لیے؟ نہیں۔۔۔بلکہ انہیں تو یہ خطرہ ہے کہ تم ان کا نام نہ لے لو۔ ایسے لوگوں کو بچانا چاہ رہی ہو تم نِلیا؟ کس خوش فہمی میں ہو تم آخر؟" نِلیا نے کوئی جواب نہ دیا تو اذان اٹھ کھڑا ہوا۔

"میں تمہارے ساتھ رعایت کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔ تم ایک لڑکی ہو۔۔۔ تمہاری عزت اچھالنا کوئی مردانگی نہیں ہے۔ اگر تم ہمیں ان کے نام بتادو تو ان سب سے اس گندے کام سے دور ایک عزت اور سکوں بھری زندگی گزار سکتی ہو۔" اذان نے ایک اور کوشش کی لیکن وہ ابھی بھی چہرہ پھیرے بیٹھی رہی کچھ نہ بولی۔ گہری سانس لیتا وہ واپس دروازے کی طرف مڑ گیا.

"کیا تم عنایہ سے محبت کرتے ہو؟" نِلیا کی آواز پر اسکے قدم وہیں رک گئے۔ کس جگہ پر کس سے کیا سوال کیا تھا۔

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now