7~Someone from past

331 36 22
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

You may be gone from my sight but you are never gone from my heart.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

عنایہ اور زمین میں کچھ ہی فاصلہ رہ گیا تھا ... وہ منہ کے بل زمین پر گرنے ہی والی تھی کہ... اذان نے اسے بازو سے تھام لیا۔ وہ گرنے سے تو بچ گئی لیکن ابھی بھی حواس باختہ تھی کہ ابھی ابھی اسکے ساتھ کیا ہوا. عنایہ سیدھی کھڑی ہوئی تو اسنے اذان کو دیکھا.

نا جانے کیوں لیکن اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی تھی... جس سے وہ خود بھی بے خبر تھی... نا جانے کیسے اور کیوں کچھ لوگ آپکی زندگی میں اتنے اہم ہو جاتے ہیں کے ان کی ایک جھلک ہی آپکے ہونٹوں پر مسکراہٹ لے آتی ہے اور یہ صرف آپکا دل ہی جانتا ہے کے وہ لوگ آپکی زندگی میں کیا مقام رکھتے ہیں۔

آئرہ جو کہ اپنی جان بچاتی بھاگی تھی وہ واقعی بھاگتے ہوئے اندر چلی گئی تھی اور عنایہ کو اپنے پیچھے نا پاکر وہ باہر آئی تو اسنے ان تینوں کو دیکھا۔ اذان ساحر اور فریال.

آئرہ ان کے پاس آگئی. " تو تم تینوں آہی گئے... کیوں عنایہ؟" آخر میں عنایہ کو چھڑنے کے انداز میں کہا.  عنایہ نے اسے گھورا لیکن آئرہ اپنی ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی تھی۔  وہ تینوں اسے حیرانی سے دیکھ رہے تھے. " ارے تم لوگ آؤ ... یہ تو پاگل ہو گئی ہے۔ اینڈ تھینکس فار کمنگ۔" عنایہ نے ان کے سوال سے بچنے کیلیے کہا اور پھر آنے کا شکریہ ادا کیا۔

" ارے کوئی بات نہیں۔ دوستوں کیلیے تو کچھ بھی۔ ہم جلدی فارغ ہوگئے تو آگئے. "ساحر نے مسکرا کے جواب دیا.

دوسری طرف سب اپنے میں مگن تھا۔گانوں کا انتظام کیا گیا تھا لیکن وہ سب پے منحصر تھا کہ ان میں مسلمان اسٹوڈنٹس اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کس طرح سے اپنا مزہ کرتے ہیں.  کچھ دیر گزری تھی جب بلیک جینز اور سکن کلر کی شرٹ میں اذان ریلنگ پر بازو ٹکائے اس جگہ سے نیچے موجود آبادی میں جلتی روشنیاں دیکھ رہا تھا... عنایہ کا فارم ہاؤس شہر سے فاصلے پر ایک اونچی صطح پر تھا اور کسی سوچ میں گم تھا ساحر وہاں آپہنچا. "کتنا اچھا نظارہ ہے نا؟"

ساحر نے ہمیشہ کی طرح اپنی چہکتی آواز میں کہا

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

ساحر نے ہمیشہ کی طرح اپنی چہکتی آواز میں کہا. وہ بھی اسی طرح ریلنگ سے ٹیک لگا کر کھڑا ہو گیا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now